حلیم عادل شیخ کی مسکن چورنگی دھماکے میں شہید ہونے والے تین نوجوانوں کے گھر پہنچ گئے

ملک دشمن ملک میں لسانیت پھیلا کر فائدہ اٹھانہ چاہتے ہیں، قوم متحد ہو کر دشمن کا مقابلہ کرے گی ، پی ٹی آئی رہنما

جمعرات 29 اکتوبر 2020 22:00

حلیم عادل شیخ کی مسکن چورنگی دھماکے میں شہید ہونے والے تین نوجوانوں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2020ء) پی ٹی آئی مرکزی رہنما حلیم عادل شیخ کی مسکن چورنگی دھماکے میں شہید ہونے والے ایک ہی خاندان کے تین نوجوانوں کے گھر پہنچے پی۔ایس 99کے علاقے خادم گوٹھ میں شہداء کے ورثا محمد صدیق و دیگر سے تعزیت کرکے افسوس کا اظہار کیا اور ہر ممکن مدد کی یقین دھانی کرائی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا محمد یاسر،محمد عامر، محمد الیاس راہگیر تھے جو دھماکے کی زد میں آکر شہید ہوگئے۔

تین کا تعلقہ پی ایس 99کے علاقے خادم گوٹھ سے جہاں پر مزدوری کرتے ہیں۔ انتہائی افسوس ناک واقعہ تھا شہداء کے ورثا کی بیت المال کی جانب سے مالی مدد کی جائے گی۔ دھماکے کے روز مسکن چورنگی پر کوئی سرکاری اسپتال موجود نہ تھا زخمیوں کو نجی اسپتال لایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

نجی اسپتال نے پچاس ہزار روپے مانگے تھے جو ورثا ادا نہ کر سکے اور بچے شہید ہوگئے۔

حلیم عادل شیخ نے مزید کہ ایک سازش کے تحت ملک میں دہشتگردی پھیلائی جارہی ہے پشاور میں مدرسے کے غریب بچوں کو نشانہ بنا کر بزدلانہ کارروائی کی گئی۔ ملک دشمن ملک میں لسانیت پھیلا کر فائدہ اٹھانہ چاہتے ہیں ملک دشمن دہشتگردی پھیلا کر پیچھے سے وار کرنا چاہتے ہیں۔ قوم متحد ہوکر دشمنوں کا مقابلہ کرے گی۔مسکن چورنگی سانحے میں ایک ہی خاندان کے تین نوجوان شہید ہوئے ہیں۔

سندھ حکومت ان غریبوں کی مالی امداد کا اعلان کرے۔ جس طرح ہم نے ماڈل ٹائون جہاز حادثہ میں تمام متاثرین کو معاوضہ ادا کیا گیا تھا۔ مسکن حادثے سمیت تمام حادثوں میں شہید ہونے والوں کی مدد کی جائے۔ سندھ میں پولیس اپنا کام کرنے کے بجائے سیاست کر رہی ہے۔ سندھ کی پولیس سیاسی بن چکی ہے سندھ پولیس دہشگردی واقعات کو روکنے میں ناکام ہورہی ہے۔ گزشتہ روز سابق اسپکیر نے ایک اور غلط بیان دیکر فورسز کو نشانہ بنایا۔ مسلم لیگ ن کا بیانیہ ہی ملک دشمن بن کر سامنے آرہا ہے۔#