ملک بھر کی طرح شکارپور میں بھی عید میلادالنبیؐ نہایتی عقیدت اور احترام کے ساتھ منائی گئی

ہفتہ 31 اکتوبر 2020 16:59

ملک بھر کی طرح شکارپور میں بھی عید میلادالنبیؐ نہایتی عقیدت اور احترام ..
شکارپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2020ء) ملک بھر کی طرح شکارپور میں بھی عید میلادالنبی ؐ نہایتی عقیدت اور احترام کے ساتھ منائی گئی، اس سلسلے میں ضلع بھر میں آقا کی ولادت با سعادت کی خوشی میں ریلیاں نکالی گئیں، جب کے مختلف مقامات پر سیرت النبی ؐ کے جلسے منعقد کرکے حضور اکرم ؐ کی سیرت مبارکہ پر روشنی ڈالی گئی،عید میلاد النبی ؐ کے موقع پر مختلف مقامات، سرکاری اور غیر سرکاری عمارتوں پر چراغاںکیا گیا، عید میلاد النبی ؐ کا مرکزی جلوس دارالعلوم غوثیہ جیلانیہ درگاہ حاجی عبداللطیف شاہ سے نکالا گیاجس کی قیادت علامہ سائیں شفیق احمد قادری،صاحبزادہ فضل اللہ نورانی، علامہ حبیب احمد قادری، علامہ لطف اللہ قادری اور دیگر نے کی، مرکزی جلوس مختلف راستوں سے ہوکر لکھیدر گھنٹاگھر چوک پر اختتام پزیر ہوا،اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کیئے گئے تھے، دوسری جانب چک، لکھی غلام شاہ، گڑہی یاسین، میاں صاحب ، خانپور سمیت ضلع بھر میں عیدمیلاد النبی ؐ کے جلوس نکالے گئے۔

متعلقہ عنوان :