کچی آبادیز اتھارٹی کو اپنی ریکوری کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کرنے ہوں گے،سعید غنی

ہفتہ 31 اکتوبر 2020 19:42

کچی آبادیز اتھارٹی کو اپنی ریکوری کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کرنے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2020ء) وزیر تعلیم و محنت سندھ و چیئرمین سندھ کچی آبادیز اتھارٹی سعید غنی کی زیر صدارت کچی آبادیز اتھارٹی کی گورننگ باڈی کا 26 واں اجلاس سندھ اسمبلی کمیٹی روم میں منعقد ہوا. اجلاس میں گورننگ باڈی کے ارکان سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی. اس موقع پر صوبائی وزیر نے کہا کہ کچی آبادیز اتھارٹی کو اپنی ریکوری کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کرنے ہوں گی.

اب اس اتھارٹی کو سندھ حکومت کی گرانٹ کی بجائے اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کے لئے تمام اقدامات کو بروئے کار لانا ہوگا. اجلاس کے آغاز میں سابق وزیر کچی آبادیز اتھارٹی مرتضی بلوچ مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی.

(جاری ہے)

اجلاس میں گذشتہ گورننگ باڈی کے اجلاس کی منظوری دی گئی. اجلاس میں کچی آبادیز اتھارٹیز کے سال 2020 اور 2021 کے سالانہ بجٹ کی منظوری اور سال 2019 اور 2020 کے ریوائس بجٹ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا جارہا ہی.

اس سال کوووڈ کے باعث بجٹ کا تخمینہ گذشتہ سال کے 417.383 ملین کے مقابلے کم کرکے 369.000 ملین رکھا گیا ہی. جبکہ اس سال لیز کی مد میں ریکوری کا تخمینہ گذشتہ سال 174.783 ملین کی بجائے 126.000 ملین رکھا گیا ہی. اجلاس میں کچی آبادی کے ملازمین کے میڈکل الانس کی رقم 4.5 ملین سے 10 ملین کرنے کی تجویز کو گورننگ باڈی نے منظوری دی تاہم اسے سندھ حکومت کے قواعد و ضوابط کے تحت چلانے کی ہدایات دی.

متعلقہ عنوان :