دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں ان کو نظرانداز نہ کیا جائے،مولانا فیض الحسن مدنی

جمعرات 5 نومبر 2020 19:17

مہمند۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2020ء) : مدرسہ جامعہ عبداللہ بن مسعود گندہاب میں سیرت نبی کانفرنس منقعد ہوا۔سیرت النبی کانفرنس میں مولانا حسن جان مدنی شہید کے فرزند ارجمند مولانا فیض الحسن مدنی نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔

(جاری ہے)

کانفرنس میں مدرسے کے مہتمم ممتاز عالم دین مولانا عبدالحق، ناظم اعلیٰ مولانا عبدالمنان اور جمعیت علمائ اسلام تحصل حلیمزئی کے امیر مفتی عبدالحالق شاہ بھی موجود تھے۔مہمان خصوصی مولانا فیض الحسن مدنی نے سیرت نبی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت محمد مصطفی? کے زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں ان کو نظر انداز نہیں کرنا چاہئے۔