Maulana Hassan Jan - Urdu News

مولانا حسن جان ۔ متعلقہ خبریں

Maulana Hassan Jan

مولانا حسن جان، صوبہ سرحد سے تعلق رکھنے والے مشہور عالم دین، مسجد درویش اور جامعہ امداد العلوم کے سربراہ تھے۔ 5 جنوری 1938ء کو چارسدہ کے علاقہ پڑانگ یاسین زئی میں پیدا ہونے والے حسن جان زندگی میں وہ شخصیت بننے میں کامیاب ہو گئے جن کی شخصیت سے انکار ان کی زندگی میں بھی کسی کو کرنے کی جرأت نہ ہو سکی۔ دیوبندی مکتبۂ فکر سے تعلق رکھنے کی وجہ سے جمیعت العلماء اسلام سے ان کا تعلق رہا۔ 1990ء سے 1993ء تک وہ قومی اسمبلی کے ممبر رہے۔ خان عبدالولی خان ان سے شکست کے بعد سیاست سے کنارہ کش ہوئے۔ وہ اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبر بھی رہے اور مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی کے ممبر بھی رہے۔ وفاق المدارس پاکستان کے نائب امیر بھی رہے۔ انہوں نے افغانستان، ہندوستان، ازبکستان، ایران، سعودی عرب، لبنان، شام، فلسطین، مصر، جنوبی افریقہ اور کینیا سمیت بہت سے ممالک کا سفر کیا۔ 15 مرتبہ حج کی سعادت حاصل کی۔ اس کے علاوہ مولانا ایک معتدل سوچ رکھنے والے عالم دین رہے۔ خودکش دھماکوں کی شدید مخالفت کی اور ان کا کہنا تھا کہ مسلمان کا خون دوسرے مسلمان کے لیے حرام ہے۔

Latest News about Maulana Hassan Jan in Urdu - Live updates including today breaking news, latest news, new photos, videos, articles and columns written about Maulana Hassan Jan. Watch videos in Youtube and dailymotion format, share the news via Facebook, Twitter, Whatsapp etc. Full coverage in Urdu to give you a brief idea of the story, only on UrduPoint

مولانا حسن جان کی تازہ ترین خبریں، تصاویر، مضامین اور متعلقہ کالم پڑھئیے۔ مولانا حسن جان کی نئی ویڈیوز دیکھئے۔ خبریں شیئر کیجئے فیس بک، ٹوئیٹر، وٹس ایپ وغیرہ پر۔ جانئیے خبر کا مکمل رُخ صرف اردو پوائنٹ پر