حنا ربانی کھر نے گیس کمپنی کے 22کروڑ روپے دبا لئے
وزیراعظم نے حنا ربانی کھر سے کروڑوں کی ریکوری کیلئے قانون کے تحت کاروائی کی اجازت دیدی
جمعرات 5 نومبر 2020 19:48
(جاری ہے)
ذرائع سے ملنے والی سرکاری دستاویزات کے مطابق حنا ربانی کھر اور ان کے خاوند کی ملکیتی گلیکسی ٹیکسٹائل مل مدو روڈ جھنگ ڈویژن فیصل آباد گیس کمپنی کی (223817551) روپے کی ڈیفالٹر ہے ان کا اکاوئنٹ نمبر (1568831000) ہے اور یہ مل گزشتہ 6ماہ سے گیس واجبات کی ادائیگی کرنے سے مسلسل انکاری ہے۔
گیس کمپنی نے ان کو کئی نوٹسز جاری کئے ہیں لیکن گیس عملا کو گیس کنکشن کاٹنے کی بھی اجازت نہیں دی گئی بلکہ حنا ربانی کھر نے گلیکسی ٹیکسٹائل مل نے باہر جدید ہتھیاروں سے لیس بھاری اسلحہ والے بدمعاش کھڑے کر دئیے ہیں جو گیس عملا کو ہراساں کرنے میں مصروف ہیں۔ حنا ربانی کھر کا تعلق پنجاب کے مشہور سیاسی خاندان کھر ضلع مظفر گڑھ سے ہے۔ انہوں نے گلیکسی ٹیکسٹائل ملز جھنگ کے مالک سے پسند کی شادی کی تھی ۔ دونوں کے مابین تعلق کالج لائف میں پروان چڑھاتھا جو باقاعدہ شادی تک جاری رہا۔ گلیکسی ٹیکسٹائل مل کا مالک کا تعلق جھنگ سے ہے جہاں سے عشق کا اہم قصہ ہیر رانجھا رونما ہوا تھا۔ گلیکسی ٹیکسٹائل مل کا مالک ابتدائی غریب خاندان سے تعلق تھا لیکن محنت اور تجارت سے ارب پتی بن گیا اور پھر ملک کی اہم اشرافیہ کے ایک خاندان (کھر) کی سیاسی وارث حنا ربانی کھر سے شادی کرلی۔ حنا ربانی کھر سے شادی کے بعد ان کے سسرال والوں نے خوب فائدہ اٹھایا۔ پیپلزپارٹی دور میں جب حنا ربانی کھر وزیرخارجہ تھی تو گلیکسی ٹیکسٹائل مل مالک نے بجلی کے بل کی مد میں کروڑوں روپے ادا نہیں کئے جس پر ان کی مل کا کنکشن منقطع کر دیا گیا ۔ اب گیس کی مد میں بھی حنا ربانی کھر کے سسرال نے 22کروڑ روپے سے زائد کی ادائیگیاں روک رکھی ہیں جس پر اس کا گیس کنکشن بھی منقطع کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے حنا ربانی کھر کو ان سے اس موقف لینے کے لئے رابطہ کیا لیکن انہوں نے جواب نہیں دیا۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.