عوامی نیشنل پارٹی لکی مروت کی 11 نومبر کو اسلام آباد ریلی اور 22 نومبر کو پشاور میں پی ڈی ایم جلسے کے لیئے تیاریاں تیز

جمعہ 6 نومبر 2020 19:59

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 نومبر2020ء) پارٹی کی صوبائی قیادت کی ہدایت پر عوامی نیشنل پارٹی لکی مروت نے 11 نومبر کو اسلام آباد ریلی اور 22 نومبر کو پشاور میں ہونیوالے پی ڈی ایم جلسے کے لیئے تیاریاں تیز کردیں۔

(جاری ہے)

ضلعی صدر ملک علی سرور خان اور ممبر صوبائی کونسل ملک ریاض خان نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ یونین کونسل کی سطح پر کارنر میٹنگز اور اجتماعات منعقد کئے جارہے ہیں تاکہ کارکنوں کو سرگرم کیا جاسکے ۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ تحریک جمہوریت کی بقا، ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ہے، 22نومبر پشاور کا جلسہ سنگ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت گوجرانوالہ، کراچی اور کو ئٹہ کے جلسوں سے خوف میں مبتلا ہیں، پشاور کا جلسہ ان تینوں جلسوں کا ریکارڈ توڑدے گا جس میں لکی مروت سمیت جنوبی اضلاع سے ہزاروں کی تعداد میں جیالے شرکت کرینگے۔