Live Updates

نواز شریف ، مریم نواز خودہی اپنی سیاست کے تابوت میں ہر روزایک کیل ٹھونک رہے ہیں ‘ملک نعمان لنگڑیال

گیارہ جماعتوں کے مقابلے میںتنہا وزیر اعظم عمران خان نے بڑے جلسے کر کے بھی اپوزیشن کو شکست دیدی ہے‘صوبائی وزیر

اتوار 8 نومبر 2020 11:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2020ء) صوبائی وزیر مینجمنٹ اینڈپروفیشنل ڈویلپمنٹ ملک نعمان لنگڑیال نے کہاہے کہ ریاست مخالف بیانیے کی وجہ سے مسلم لیگ(ن) کے جلسوںکے پنڈال میں پہنچنے والے ان کے خلاف ہی نعرے لگا رہے ہیںجو مریم نواز کو سنائی نہیں دے رہے ،علاج کے نام پر پاکستان سے مفرور ہونے والے نواز شریف کی اب پاکستان کی سیاست میںکوئی جگہ نہیں اور ان کا ٹھکانہ صرف جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہے ،گیارہ جماعتوں کے مقابلے میںتنہا وزیر اعظم عمران خان نے بڑے جلسے کر کے بھی اپوزیشن کو شکست دیدی ہے۔

اپنے ایک بیان میں ملک نعمان لنگڑیال نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) نے قومی سلامتی کے ادارے کے خلاف جو مہم جوئی شروع کی ہے اس کانتیجہ عبدالقادر بلوچ، میاں جلیل احمد شرقپوری ،اشرف انصاری اورا ن جیسے دیگر بہت سے لوگوں کے رد عمل کی صورت میں سامنے آیا ہے ۔

(جاری ہے)

کوئی اور نہیں بلکہ نواز شریف اور مریم نواز خودہی اپنی سیاست کے تابوت میں ہر روزایک کیل ٹھونک رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران کی قیادت میں حکومت درست سمت میںگامزن ہے ، ہم بھی چل چلائو پالیسیوںکے ذریعے مدت پوری کر سکتے ہیں لیکن اس کے برعکس وزیراعظم خان نے اصلاحات کے مشکل ہدف کا چیلنج قبول کیا ہے جس سے ملک کو پائیدار نظام میسر آئے گا ۔ ملک نعمان لنگڑیال نے کہاکہ مہنگائی پر قابو پانے کے لئے عملی اقدامات شروع ہیں اور ان کے مثبت اثرات بھی سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں،وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر صوبہ بھر میں سہولت بازارقائم کئے گئے ہیں جہاں پر عوام کو اوپن مارکیٹ سی20سی30فیصد کم نرخوں پر اشیائے خوردونوش میسر ہیں۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات