میں نے پی ڈی ایم کی تشکیل ہی کے دن پیشگوئی کی تھی یہ اتحاد جلدانتشار کاشکارہوکر ختم ہوجائے گا جو سچ ثابت ہورہی ہے،حاجی نورمحمد خان دمڑ

ں*ضلع ہرنائی میں زیر التواء تمام ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل کیلئے اقدامات کرینگے

اتوار 8 نومبر 2020 18:45

Gہرنائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 نومبر2020ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای ، واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ میں نے پی ڈی ایم کی تشکیل ہی کے دن یہ پیشگوئی کی تھی کہ پی ڈی ایم جلدانتشار کاشکارہوکر ختم ہوجائے گا جوکہ سچ ثابت ہورہی ہیں ۔ ضلع ہرنائی میں زیر التواء تمام ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل کیلئے اقدامات کرینگے زیرالتواء منصوبوں کے ذمہ داروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا حلقہ انتخاب میں شامل دونوں اضلاع کی ترقی و خوشحالی اولین ترجیحی ہے عوام کے اجتماعی مسائل انکی دہلیز پر حل کرنے کیلئے کوشاں ہوں اداروں کے خلاف باتیں کرنے والے ملک و قوم کے دوست نہیں، دشمن ہیں،عوام جانتے ہیں کون سچا ہے اور کون جھوٹا اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے اداروں کو متنازعہ بنانے کی سازش بری طرح ناکام ہوئی،قوم نے شرانگیز بیانیہ مسترد کردیا ہے ہرنائی میں جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر کی تکمیل اور چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جمال خان مندوخیل و دیگر ہائی کوئی کورٹ کے جسٹس صاحبان کا دورہ ہرنائی آمد اور جوڈیشل کمپلیکس کا افتتاح کا خیرمقدم اور انکا شکریہ ادا کیا ، ان خیالات کااظہار ا نہوں دورہ ہرنائی کے دوران ضلع ہرنائی کے زیرالتواء ترقیاتی منصوبوں کے معائنہ کے دوران مقامی صحافیوں سے بات چیت، بی اے پی ضلع ہرنائی کے عہدیداروں کارکنوں کے اجتماع سے خطاب اور ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت منیراحمد ترین کی جانب سے دئے گئے عشایہ کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سہیل انور ہاشمی ، ایس پی محمد حسن کاکڑ ،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت منیراحمد ترین، اسسٹنٹ کمشنر وریندرلعل، بی اے پی ضلع ہرنائی کے عہدیداران حاجی ملک غلام جان ترین ، کلیم اللہ کاکڑ ، سید شادی گل بخاری ، عبدالناصر ترین ایڈوکیٹ ، شیربازترین، خلیل ملازئی ، کلیم ملازئی ، عبداللہ خان ترین، نجیب ترین، گلاب نور کاکڑ ودیگر موجود تھے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ ملکی مفادات کے خلاف ہرعمل اور ہر بیان قابل مذمت ہے،انہوںنے کہا ہے کہ وزیراعظم کی قیادت میں کرپٹ عناصر کابلاامتیاز احتساب جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

اپوزیشن رہنما لوٹ مار کے ذریعے اکٹھی کی گئی دولت بچانے کے ایجنڈے پر چل رہے ہیں۔اداروں کے خلاف باتیں کرنے والے ملک و قوم کے دوست نہیں، دشمن ہیں۔ ملک دشمن بیانیہ نام نہاد لیڈروں کے ذہنی افلاس کا واضح ثبوت ہے ،ملک میں افراتفری پھیلانا سیاست نہیں،سیاست نیک جذبے اور عوام کی خدمت کا نام ہے،انہوںنے کہاکہ عوام کو دھوکہ نہیں دیا جاسکتا،وہ جانتے ہیں کون سچا ہے اور کون جھوٹا انہوں نے کہاکہ افسوس کا مقام ہے کہ اپوزیشن نے پہلے کورونا پرسیاست چمکانے کی کوشش کی اوراب اپوزیشن کی جانب سے اداروںکے خلاف بیان بازی قابل مذمت ہے۔

باشعور عوام اپنے اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں،قوم نے اپوزیشن کا شرانگیز بیانیہ یکسر مسترد کردیا ہے ،پاکستان کی بنیادوں کو اپنے دور اقتدار میں کھوکھلا کرنے والے عناصرآج انتشارکے ذریعے ترقی کے سفر کو روکنا چاہتے ہیں ۔اپوزیشن رہنماذاتی مفادات کی خاطر قومی اتحاد و یکجہتی کو پارہ پارہ کر رہے ہیں ، صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ سابق کورکمانڈر وسابق گورنر بلوچستان اور مسلم لیگ ن کے صدر جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ کی جانب سے ملک دشمن بیانیہ سے بغاوت کرنے کا خیرمقدم کرتے ہوئے پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں کے محب وطن رہنماء عبدالقادر بلوچ کی طرح جرآت کا مظاہرہ کرکے ملک دشمن ایجنڈے پرکام کرنے والوں سے بغائوت کااعلان کرکے ملک دوستوں جماعتوں میں شامل ہوجائیں ہماری جماعت کے دروازے تمام محب وطن رہنمائوں کیلئے کھلے ہے اور ہم انہیں پارٹی شمولیت کرنے پرانکا خیرمقدم کرتے ہے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ بلوچستان میں سب سے بڑا صوبائی حلقہ انتخاب زیارت کم ہرنائی ہے جوکہ دو اضلاع پر مشتمل وسیع حلقہ ہے جہاں پر ماضی کے دور حکومتوں میں حلقے کے دونوں اضلاع کی ترقی اور عوام کے اجتماعی مسائل پر کوئی توجہ نہ دینے کی وجہ سے حلقے کے دونوں اضلاع گوناگوں مسائل اور عوام شدید مشکلات سے دوچار ہے جنکا مجھے بخوبی احساس اور اندازہ ہے حلقے کے دونوں اضلاع ہرنائی و زیارت کی ترقی عوام کے اجتماعی مسائل انکے دہلز پر حل کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہوں انہوں نے کہاکہ وفاقی پی ایس ڈی بنانے کے دوران میں اسلام آباد میں ڈیرے ڈال کر حلقے کے دونوں اضلاع کے اہم اور درینہ مسئلے حل کرنے کیلئے ہرنائی کوئٹہ روڈ ، ہرنائی سنجاوی روڈ ، زیارت کوئٹہ روڈ ، زیارت ڈولپمنٹ پیکج وفاقی پی ایس ڈی پی میں شامل کرکے منظور کرایا اس کے علاوہ ہرنائی گریڈ اسٹیشن کی آپ گریڈ یشن جوکہ کروڑوں درکار تھے میں صوبائی کابینہ کے زریعے 34 کروڑ صوبائی حکومت سے منظور کرائے اسکے علاوہ کروڑوں روپے وفاق سے منظور کراکر گریڈ اسٹیشن ہرنائی کی آپ گریڈیشن کی گئی جوکہ ایک بہت بڑا منصوبہ تھا جوکہ مکمل ہوا ہے اسی طرح سروتی حفاظتی بند جوکہ ضلع ہرنائی کے عوام کیلئے درد سربن چکا تھا اور ہرسال مون سون کے بارشوں اور سیلابی ریلوں کے آنے سے ٹوٹ کر ہرنائی شہر اور مختلف دیہات کے رہائشی ، زرعی ، اور بازار کے شدید نقصان پہنچاتھا وزیراعلیٰ بلوچستان سے ایمرجنسی میں 12 کروڑ روپوں سے زائد فنڈز منظور کراکر اب سروتی حفاظتی بند پر تعمیراتی کام جاری ہے جوکہ جلد مکمل ہوگا اسی طرح ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال ہرنائی کیلئے جدید سہولتوں سے آراستہ تین ایمبولنسز اپنے فنڈز سے فراہم کئے ہے اور ساتھ ہی مونسپل کمیٹی ہرنائی اور دیگر مختلف محکموں کیلئے کروڑوں روپوں کی جدید مشینری فراہم کی گئی ہے انہوں نے کہاکہ اور بھی ترقیاتی کام کرائے ہے اور مزید کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ ہرنائی ، زیارت سنجاوی ہمار ا حلقہ اور گھر ہے اور برابری کی بنیادپر حلقے کے تمام علاقوں کے مسائل حل کررہا ہوں انہوں نے کہاکہ بعض سیاسی نابالغ انتہائی منفی قسم کا پروپیگنڈہ کررہے ہیں جوکہ قابل افسوس ہے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ ضلع ہرنائی میں زیرالتواء ترقیاتی منصوبوں کی جلد ازجلد تکمیل کیلئے متعلقہ محکموں کے حکام اور خصوصاًً اس سلسلے میں وزیراعلیٰ بلوچستان میرجام کمال خان، چیف سیکرٹری سے ملاقات کرکے ضلع ہرنائی میں عوام کے اجتماعی نوئت کے اہم ترقیاتی منصوبوں کے التواء کے حوالے سے انہیں آگاہ کرینگے اور زیرالتواء منصوبوں پر جلد دوبارہ کام شروع کرنے کیلئے ہرممکن کوشش کرینگے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑدورہ ہرنائی کے دوران ہرنائی میں نوتعمیر شدہ جوڈیشل کمپلیکس کے افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جمال خان مندوخیل ، ودیگر ججز کے ہرنائی آمد پرانکا استقبال کیا اور جوڈیشل کمپلیکس کی افتتاحی تقریب میں ،شرکت کی اور ہرنائی میں زیر التواء ترقیاقی منصوبوں کا چیف جسٹس ہائی کورٹ کے ہمراہ معائنہ کیا او ر ایڈیشنل سیشن جج ہرنائی عنایت اللہ خان کاکڑ کی جانب سے چیف جسٹس بلوچستان ہائی اور دیگر کے اعزاز میں دی جانے والے ظہرانے میں بھی صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے شرکت کی اور چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جمال خان مندوخیل کو صوبائی وزیرحاجی نورمحمد خان دمڑ نے شیلڈ بھی پیش کیا۔