Live Updates

۱ کراچی،جے ڈی سی فاونڈیشن پاکستان کی جانب سے عالمی میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآل وسلم کانفرنس کا انعقاد

اتوار 8 نومبر 2020 19:10

ش* کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 نومبر2020ء) جے ڈی سی فاونڈیشن پاکستان کی جانب سے عالمی میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآل وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں تمام مکاتب و مذاہب سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے معروف عالم دین قاری اللہ داد نے کہا کہ ایک ہی وقت میں ایک اسٹیج پر مسلمان،ہندو، عیسائی اور سکھ رہنمائوں نے آقا صلی اللہ علیہ وآل وسلم کے نام پر اکٹھاہو کر دنیا کو بتا دیا ہے کہ ہم سب ایک ہیں۔

رہنما ایم کیو ایم پاکستان عامر خان نے کہا کہ آج کے پر آشوب دور میں سب کا یکجا ہونا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ مفتی گلزار احمد نعیمی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جے ڈی سی نے مشکل ترین حالات میں ہر مذہب و مسلک سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماوں کوایک اسٹیج پر جمع کر کے وحدت کی اعلیٰ مثال قائم کر دی ہے۔

(جاری ہے)

اس کانفرنس میں مولانا جعفر الحق تھانوی،مفتی محمد مکرم قادری،قاری اللہ داد،مولانا گلزار نعیمی،رہنما جمیعت علمائے اسلام ف مولانا سلیم اللہ ترکی، ہندو رہنما وجے لال مہاراج، سینئر سیاستدان ڈاکٹر فاروق ستار، رہنما ایم کیو ایم پاکستان عامر خان، ایم این اے پاکستان تحریک انصاف عالمگیر خان، ق لیگ سندھ کے صدر طارق حسن،الیکٹرونکس مارکیٹ کے صدر رضوان عرفان،مطلوب اعوان،فیصل رضاعابدی، وسیم بادامی،نعت خواںحسان بن خورشید،علامہ منظرالحق تھانوی سمیت مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر عاشقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک لاکھ چراغ روشن کر کے عالمی ریکارڈ قائم کیا۔جنرل سیکریٹری جے ڈی سی فائونڈیشن نے تمام شرکاء کا شکریہ اداکیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات