ایف آئی اے نے انتہائی مطلوب دہشت گردوں اور ملزمان کی فہرست جاری کر دی

جمعرات 12 نومبر 2020 14:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2020ء) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی ای) نے انتہائی مطلوب دہشت گردوں اور ملزمان کی فہرست جاری کردی ہے۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے کے انسداد دہشت گردی ونگ نے انتہائی مطلوب دہشت گردوں اور ملزمان کی تفصیلات جاری کردی ہیں، فہرست میں ایک ہزار 210 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی تفصیلات شامل ہیں،انتہائی مطلوب ملزمان میں 737 کا تعلق خیبرپختونخوا، 161 کا بلوچستان ، 122 کا پنجاب، 100 کا سندھ ، 30 کا گلگت بلتستان جب کہ 32 کا تعلق اسلام آباد سے ہے۔

ایف آئی اے کی انتہائی مطلوب ملزمان کی فہرست میں (ن) لیگ لندن کے رہنما ناصرمحمود بٹ، اشتعال انگیز تقاریر کیس میں قائد ایم کیوایم الطاف حسین اور رہنما محمد انور، یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کے اغواء میں ملوث ملزمان اور ممبئی حملہ کیس میں نامزد ملزمان سمیت پرویزمشرف،شوکت عزیز اور شجاع خانزادہ پر خودکش حملوں کے ملزمان بھی شامل ہیں۔