پنجاب یونیورسٹی نے مارننگ اور ایوننگ پروگرامز کے داخلہ فارم شفٹ کرنے کی مشروط اجازت دے دی

جمعرات 12 نومبر 2020 22:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2020ء) پنجاب یونیورسٹی ایڈمیشن کمیٹی نے بی ایس اور ماسٹرز کی سطح پر مارننگ پروگرامز میں داخلے کی درخواست دینے والے امیدواروں کوسیلف سپورٹنگ پروگرامز میں میرٹ پر آنے پر سیلف سپورٹنگ پروگرام میں داخلہ دینے کے لئے داخلہ فارم شفٹ کرنے کی مشروط اجازت دے دی ہے۔ جبکہ صرف ایوننگ پروگرام میں داخلہ جمع کرانے والے ایسے امیدوار جن کا مارننگ پروگرامز میں بھی میرٹ بن رہا ہے وہ بھی اپنا داخلہ فارم ایوننگ پروگرام سے مارننگ پروگرام میں شفٹ کرا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ایڈمیشن کمیٹی کا اجلاس چئیرمین ایڈمیشن کمیٹی پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلیم مظہر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ ڈاکٹر سلیم مظہر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امیدواروں کے مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایسے امیدوار جنھوں نے متعلقہ پروگرام کے صرف مارننگ پروگرام میں درخواست دی ،اگر وہ سیلف سپورٹنگ پروگرام کے میرٹ پر پورا اترتے ہیں اور متعلقہ شعبہ جات میں نشست خالی ہے تو متعلقہ شعبہ کے سربراہ ایسے امیدواروں کی درخواستیں منظوری کے لئے چئیرمین ایڈمیشن کمیٹی کو بھیج سکتے ہیں۔ تاہم امیدوار کے لئے لازمی ہے کہ اس نے 5 اکتوبر تک داخلہ فارم جمع کرایا ہو#/h#