کراچی یونیورسٹی بزنس اسکول کا شجرکاری مہم کاافتتاح لائق تحسین ہے، تیمور تالپور
شجرکاری کا فروغ بلاول بھٹو اور مرادعلی شاہ کی اولین ترجیحات اور سندھ حکومت کی پالیسی میں شامل ہے، صوبائی وزیر برائے انفارمیشن سائنس اینڈ ٹیکنالوجی
جمعرات 12 نومبر 2020 23:58
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے 10 بلین ٹری سونامی پروجیکٹ کے تناظر میں کراچی یونیورسٹی بزنس اسکول کے زیر اہتمام منعقدہ شجرکاری مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
نواب تیمور تالپور نے مزید کہا کہ حکومت سندھ کی جانب سے سندھ کے مختلف شہروں کی آٹھ جامعات جس میں کراچی ،لاڑکانہ،سکھراور نوابشاہ شامل ہیں کو فری وائی فائی سروس فراہم کی جارہی ہے ۔انہوں نے جامعہ کراچی کو فری وائی فائی سروس فراہم کرنے کا اعلان کیا جس کے تحت پہلے مرحلے میں جامعہ کراچی کے ایوان لیاقت گرلز ہاسٹل کو فری وائی فائی کی سروس فراہم کی جائے گی۔اس موقع پر جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی نے کہا کہ شجرکاری مہم بہت اچھا اقدام ہے اور ہر سال شجرکاری مہم میں لاکھوں پودے لگائے جاتے ہیں لیکن افسوسناک امریہ ہے کہ نگہداشت اور دیکھ بھال نہ ہونے کیوجہ سے ہزاروں پودے جل جاتے ہیں۔معاشرے کے ہر فرد پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ان پودوں کی نگہداشت کے لئے اپنا اپنا کردار اداکریں تاکہ یہ مستقبل میں ایک تناور درخت کی شکل اختیار کرے۔ ایک صحت مند اور ماحول دوست معاشرے کے قیام کے لئے ہم سب پر یہ ذمہ داری عائدہوتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں اور شجرکاری مہم کی سرگرمیوں میں حصہ لیں ۔کراچی میں موجود کروڑوں افراد آلودگی کے نقصانات سے نبرد آزما ہیں، شجرکاری کے ذریعہ گلوبل وارمنگ، زمین کے کٹاو، فضائی آلودگی اورسیلابی تباہ کاریوں سے بچا جاسکتا ہے۔ڈاکٹر خالد عراقی نے مزید کہا کہ10 بلین ٹری سونامی پروجیکٹ کے تحت جامعہ کراچی کی پچیس ایکٹر اراضی پر جامعہ کراچی اور فاریسٹ اینڈ وائلڈ لائف کے اشتراک سے تقریباً ایک لاکھ پودے لگانے کا فیصلہ کیا گیا ۔جس میں جامعہ کراچی سندھ حکومت کے فاریسٹ اور وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے کام کر رہا ہے۔ڈاکٹر خالد عراقی نے طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ جامعہ کراچی اور شہر کو سرسبز بنانے کے لئے ہم سب کو اپنا کردار اداکرنا ہوگا،ہمارے نوجوان ہی ہمارامستقبل ہیں اور ایک سرسبز پاکستان کا خواب آپ سب کے تعاون سے ہی شرمندہ تعبیر ہوسکتا ہے۔ہمیں وقت کی قدر کرتے ہوئے اسے ضائع کرنے کے بجائے معاشرے کی فلاح وبہبود کے لئے استعمال کرنا چاہیئے۔چیئر مین کراچی یونیورسٹی بزنس اسکول ڈاکٹر محمد عاصم نے کہا کہ شعبہ ہذا میں تدریسی وتحقیقی سرگرمیوںاور صنعتی اداروںکے لئے ان کی ضروریات کے مطابق افرادی قوت کی تیاری کے ساتھ ساتھ معاشرے کی فلاح وبہبود کے لئے ہونے والی مختلف سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیتے ہیں۔ تقریب 10 بلین ٹری سونامی پروجیکٹ کا حصہ ہے۔انہوں نے تقریب میں شرکت پر نواب تیمور تالپور، شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی اور دیگر مہمانوں کا شکریہ اداکیا۔مزید قومی خبریں
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
-
ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے‘لاہور ہائیکورٹ
-
ملک میں امن وا مان کی صورتحال زیر بحث لانے کیلئے وزیر داخلہ کو وہ اپنے چیمبر میں مدعو کر سکتے ہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
پیپلز پارٹی کے دور میں کبھی کوئی سیاسی قیدی نہیں رہا، ہم نے ہمیشہ دوستی اور ہم آہنگی کا ہاتھ بڑھایا ہے، سینیٹر شیری رحمن
-
جس وزارت کا بزنس ایوان میں لیا جائے گا اگر اس وزارت یا محکمے کا جوائنٹ سیکرٹری کی سطح کا آفیسر موجود نہ ہوا تو سیکرٹری کو طلب کیا جائے گا،سپیکر قومی اسمبلی
-
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.