جماعة الدعوة کے رہنما لقمان شاہ کو ایک اور مقدمہ میں پانچ سال چھ ماہ قید کی سزا

بدھ 18 نومبر 2020 19:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2020ء) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے جماعة الدعوة کے رہنما لقمان شاہ کو ایک اور مقدمہ میں پانچ سال چھ ماہ قید کی سزا سنادی۔ بدھ کے دن اے ٹی سی کورٹ نمبر 1 کے جج ارشد حسین بھٹہ کی عدالت میں سی ٹی ڈی کی طرف سے درج مقدمہ نمبر17/19کی سماعت ہوئی جس میں گواہوں کے بیانات اور جرح مکمل ہونے کے بعد فیصلہ سنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

لقمان شاہ کے خلاف اب تک چار مقدمات کے فیصلے سنائے جا چکے ہیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت نمبر 1 میں ہی جماعة الدعوة کے رہنماؤں پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی، پروفیسر ظفر اقبال، محمد اشرف اور یحییٰ مجاہد کے خلاف بھی مقدمہ نمبر 25/19اور 26/19کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے مذکورہ مقدمات کی سماعت 19 نومبر تک کیلئے ملتوی کی ہے۔ واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالتوں میں جماعةالدعوة کے رہنماؤں کے خلاف مقدمات کی سماعت تیزی سے جاری ہے اور فیصلے سنائے جارہے ہیں۔