وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن زیر اہتمام پی ایچ ڈی پروگرام کی کے اجراء کی تقریب

جمعہ 20 نومبر 2020 21:46

اسلام آباد۔20نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20نومبر2020ء) :وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد کے شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن زیر اہتمام مورخہ 20 نومبر 2020 کو صدر شعبہ ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق و اساتذہ کرام کی سربراہی میں پی ایچ ڈی پروگرام کی کے اجراء کے سلسلے میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وائس چانسلر وفاقی اردو یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت فرمائی۔

انچارج اسلام آباد کیمپس ڈاکٹر عدیقہ کیانی، ایڈیشنل رجسٹرار شاہ جی محمد ، صدور، انچارجز شعبہ جات تدریسی و انتظامی امور نے بھی تقریب میں شرکت کی ۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق نے کہا کہ کسی جامعہ کی اصل ترقی ایم فل اور پی ایچ ڈی پیدا کرنا ہے اور یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن کو پی ایچ ڈی پروگرام شروع کرنے کی اجازت ایچ ای سی سے سے مل گئی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے جامعہ کی ترقی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ انچارج اسلام آباد کیمپس ڈاکٹر عدیقہ کیانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ایچ ڈی پروگرام کے  این او سی کا حصول بڑی کامیابی ہے اور صدر شعبہ و اساتذہ کرام مبارک باد کے مستحق ہیں ۔ آخر میں صدر شعبہ ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں جامعہ کی ترقی کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔