مسلم لیگ(ن) کا مشن ملک کی تعمیرو ترقی او رعوام کی خوشحالی ہے جبکہ موجودہ حکومت عوام کو طفل و تسلیوں کے علاوہ کچھ نہ دے سکی ہے،ملک سجاد

عوام کوظلم سے نجات دلانے کیلئے قومی کردار اداکرینگے،حکومتی ناکامی کی وجہ سے آئینی،سیاسی اور اقتصادی بحران اور دلدل میں دھنساہواہے، مسلم لیگی رہنما و یوسی چیئرمین

ہفتہ 21 نومبر 2020 17:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما ویوسی 34 اسلام آبادسے چیئرمین ملک سجا دنے کہاہے کہ نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کا مشن ملک کی تعمیرو ترقی او رعوام کی خوشحالی ہے، ن لیگ کے سوا کسی بھی جماعت کے پاس ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت ہی نہیں ہے، پاکستان مسلم لیگ(ن) کا دور حکومت میں تعمیرو ترقی کیلئے متعدد میگاپروجیکٹ مکمل کرائے جبکہ موجودہ حکومت عوام کو طفل و تسلیوں کے علاوہ کچھ نہ دے سکی ہے۔

انہوں نے کہاکہ حکومتی نااہلی اور ناکامی کی وجہ سے آئینی،سیاسی اور اقتصادی بحران اور دلدل میں دھنسا ہواہے،عمران احمد نیازی سرکار نے اپنی نااہلی ،تکبر اور بے تدبیریوں سے سول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے خلاف عوام میں غم و غصہ بھر دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے نیازی حکومت کو ملک کیلئے تباہی کاسامان قرار دیتے ہوئے کہاکہ اس وقت ناکام خارجہ پالیسی کے باعث پاکستان تنہارہ گیاہے،ہمارے چارپڑوسیوں میں سے تین کے تعلقات ہم سے کشیدہ ہیں،کشمیر کے معاملے پر دنیا ہمارا پیانیہ سننے کو تیار نہیں،مہنگائی،بے روزگاری اور بدامنی عروج پر ہے،ان تمام مسائل پر توجہ دینے کے بجائے نااہل اورنالائق حکومت اپنی توجہ صرف قائد میاں نوازشریف کی تقاریر پر پابندی لگانے ،اسے غدار قرار دینے اور رہنمائوں کی گرفتاریوں پر مرکوز ہے جس کے باعث ملکی حالات ابتر سے ابتر ہو رہے ہیں۔

مسلم لیگی رہنماملک سجاد نے کہاکہ عمران احمد نیازی اب یہ جھوٹ اور فریب کا سودا نہیں چلے گا،نوازشریف کو چور چور کہنے والے آٹا،چینی ،تیل چور ی میں ملوث ہیں اس لئے نیازی صاحب چور چور کا شور مچا کر 21کروڑ عوام کی آنکھوںمیں دھول نہیں جھونک نہیںسکتے،آج محاسبہ اور احتساب آپ کا ہوگا ،آ پ کو ادویات بجلی گیس اور مہنگائی میں اضافے کا حساب دینا ہوگا،ملک کے کرپٹ لوگ آپ کے ارد گرد کھڑے ہیں اور ماضی کی اے ٹی ایم مشینیں آ پ کی جماعت میں ہیں جن کرپٹ کو این آر او ملا وہ سب آپ کی جماعت میں موجود ہیںجو قوم آپ کو مسیحاسمجھ کر لائی آج وہ وشرمندہ ہیں اور کوئی جواب دینے سے قاصر ہیں۔