
گلگت بلتستان انتخابات میں تحریک اںصاف نہیں جیتی
انتخابات میں اصل فتح آزاد امیدواروں کی ہوئی جنہوں نے 7 نشستیں حاصل کیں: وزیر ریلوے
محمد علی
ہفتہ 21 نومبر 2020
20:46

(جاری ہے)
دوسری جانب 15 نومبر کو گلگت بلتستان انتخابات انعقاد کے بعد ریجن میں کل دوبارہ انتخابی میدا سجانے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں گئی ہیں۔
گلگت بلتستان اسمبلی کے حلقہ جی بی اے 3 گلگت 3 اور جی بی اے 21 غذر 3 کے پولنگ اسٹیشن گندائے میں پولنگ کل بروز اتوار کو ہوگی۔ جی بی اے 3 گلگت 3 پر انتخابات پی ٹی آئی کے جعفر شاہ کے انتقال کے باعث ملتوی کردیے گئے تھے جہاں اب پولنگ کل 22 نومبر کو ہوگی۔اس حلقے میں 22 ہزار 232 مرد اور 19 ہزار 42 خواتین ووٹر موجود ہیں۔دوسری جانب جی بی اے 21 غذر 3 کے پولنگ اسٹیشن گندائے میں 505 مرد اور403 خواتین کل اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیں گے۔15 نومبر کو اس حلقے کے کچھ پولشن اسٹیشنز پر شرپسند عناصر پولنگ بکس اٹھا کر لے گئےتھے، جس کے باعث یہاں پولنگ روک دی گئی تھی۔ بعد ازاں الیکشن کمیشن نے ان پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ الیکشن کروانے کا اعلان کیا۔ یہاں واضح رہے کہ 15 نومبر کو ہونے والے انتخابات میں تحریک انصاف فتح حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ تحریک انصاف واضح اکثریت حاصل کرنے میں ناکامی کے باوجود 9 نشستوں کیساتھ سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری، جبکہ دوسرے نمبر پر آزاد امیدوار رہے، جنہوں نے 7 نشستوں پر فتح حاصل کی۔ انتخابات کے بعد 6 آزاد امیدوار تحریک انصاف میں شامل ہو چکے، جبکہ ایم ڈبلیو ایم بھی ایک نشست کیساتھ تحریک انصاف کی حمایت کرے گی۔ یوں تحریک انصاف کو حکومت بنانے کیلئے 16 نشستیں حاصل ہو چکیں۔ جبکہ تحریک انصاف کو امید ہے کہ جی بی اے 3 گلگت 3میں اس کی فتح ہوگی، جس کے بعد حکمراں جماعت کی کل نشستیں 10 ہو جائیں گی۔ یاد رہے گلگت بلتستان میں حکومت بنانے کیلئے 24 میں سے 13 نشستیں درکار ہوتی ہیں۔مزید اہم خبریں
-
ہم امت کے ہر اُس قدم کو سراہیں گے، جس سے امت کا دفاع مضبوط ہوتا ہے
-
ملک میں اب ایسا نہیں چلے گا کہ عوامی رائے کیخلاف انتخابی نتائج آئیں گے
-
اسرائیل: فلسطینی علاقوں کا قبضہ چھوڑنے کی ڈیڈلائن کا آج آخری دن
-
باد مخالف کے باجود اقوام متحدہ بہتر دنیا کے قیام میں کوشاں
-
پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں
-
چمن میں ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب دھماکہ، 5 افراد جاں بحق
-
امریکی صدرکا بھارت کوایک اور تجارتی جھٹکا، ایرانی چابہاربندرگاہ پر دی گئی چھوٹ واپس لے لی
-
مفتی منیب کو قانون کی الف ب کا بھی نہیں پتہ
-
قطر پر اسرائیلی حملہ پاکستان ‘سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کا باعث بنا؟
-
چین کا علاقائی خود مختاری پر زور اور عالمی امن کے لیے انتباہ
-
نااہل قیادت کی وجہ سے پیدا ہونیوالا ہر بچہ 2 لاکھ 80 ہزار کا مقروض ہے
-
لاہور سے دبئی جانے والے مسافرسے اسلحہ اورگولیاں برآمد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.