ہزاروں نہیں لاکھوں افراد کا اجتماع، علامہ خادم رضوی کے جنازے کی شرکاء کی تعداد سامنے آگئی

تحریک لبیک کے مطابق مینار پاکستان گراونڈ میں ادا کیے جانے والے جنازے میں 10 لاکھ، جبکہ حکومتی اور آزاد میڈیا ذرائع کے مطابق 5 لاکھ افراد نے شرکت کی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 21 نومبر 2020 21:59

ہزاروں نہیں لاکھوں افراد کا اجتماع، علامہ خادم رضوی کے جنازے کی شرکاء ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 نومبر 2020ء) ہزاروں نہیں لاکھوں افراد کا اجتماع، خادم رضوی کے جنازے کی شرکاء کی تعداد سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے سب سے بڑے میدان مینار پاکستان میں علامہ خادم رضوی کی نماز جنازہ میں شرکت کرنے افراد کی تعداد کے حوالے سے اعداد و شمار سامنے آئے ہیں۔ تحریک لبیک کے مطابق علامہ صاحب کا نماز جنازہ ملکی تاریخی کا بڑا اجتماع تھا، جس میں 10 لاکھ افراد نے شرکت کی۔

جبکہ حکومتی اور میڈیا ذرائع نے بھی تصدیق کی کہ تحریک لبیک کے امیر کے جنازے میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔ حکومت اور میڈیا کے اندازے کے مطابق مینار پاکستان گراونڈر میں ادا کی جانے والی نماز جنازہ میں 5 لاکھ افراد نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ ہفتے کے روز لاہور میں ادا کی گئی۔

(جاری ہے)

تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ کیلئے مینار پاکستان کی گراؤنڈ پر تاریخی اجتماع ہوا جس میں ملک بھر سے غیر معمولی تعداد میں کارکنان اور عقیدت مندوں نے شرکت کی جبکہ بہت بڑی تعداد میت کو نمازجنازہ کے مقام تک لانے والی ایمبولینس کے ساتھ ساتھ چلتے رہے۔ خادم حسین رضوی کا جسد خاکی ایمبولینس کے ذریعے مینار پاکستان لے مینار پاکستان گرائونڈ لبیک یارسول اللہ کے نعروں سے گونجتا رہا اور یہ آواز دور دور تک سنی گئی ۔

ایمبولینس کے ساتھ چلنے والے کارکنان اور عقیدت مند بھی لبیک یارسول اللہ اور تاجدار ختم نبوت زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے۔قافلے کے ہمراہ موجود کارکنان اور عقیدت مند میت والی ایمبولینس پرپھولوں کی پتیاں نچھاورکرتے رہے۔ بعد ازاں علامہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ ان کے صاحبزادے حافظ سعد رضوی نے پڑھائی۔ علامہ خادم حسین رضوی کے جنازے میں رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن سمیت لاکھوں کی تعداد میں لوگ شریک ہوئے۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد ان کی میت کو ان کی رہائشگاہ پر لے جایا گیا جہاں ان کی تدفین کی گئی۔