
وفاقی حکومت نے 25 نومبر سے اسکول بند کرنے کا عندیہ دے دیا
تمام صوبوں کو تجویز دیں گے کہ 25 نومبر سے اسکول بند کر دیے جائیں، کورونا کیسز میں اضافہ ہورہا ہے، بچوں کی زندگیوں سے نہیں کھیل سکتے، وفاقی وزیر تعلیم
شہریار عباسی
اتوار 22 نومبر 2020
11:14

(جاری ہے)
اساتذہ اسکول آئیں، بچے آن لائن پڑھیں اور جہاں آن لائن کا بندوبست نہیں وہاں بچے ایک دن اسکول آکر ہوم ورک لے جایا کریں۔ اس سے بچوں کی تعلیم کا بھی حرج نہیں ہوگا اور کورونا وبا سے متاثر ہونے کا خدشہ بھی نہیں ہوگا ۔ واضح رہے کہ پنجاب میں سکولوں کی بندش کے حوالے سے وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا ہے کہ سکول بند کرنے کیلئے کوئی دباؤ قبول نہیں کروں گا، میرے لیے زندگیاں سب سے اہم ہیں، اگر سکول کھلے رکھتا ہوں تو لوگ ناخوش، اگر بند کرتا ہوں تو پھر بھی لوگ ناخوش، فیصلہ کورونا کیسز کی تعداد پر ہوگا۔
انہوں نے مائیکروبلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اگر میں اسکولوں کو چھٹیاں کردیتا ہوں تو اس پر لوگ خوش نہیں ہیں، اسی طرح اگر میں کورونا وباء کے باعث اسکولوں کو کھلے رکھتا ہوں تو بھی لوگ خوش نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں سب کو بتانا چاہتا ہوں کہ سکولوں میں چھٹیوں کا فیصلہ صرف کورونا وائرس کے کیسز کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ کیونکہ ہمارے لیے بچوں کی زندگیاں سب سے زیادہ اہمیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ مجھ پر سکولوں کو بند کرنے کیلئے جو لوگ خوش ہیں اور جو خوش نہیں ہیں ان دونوں طرف سے زیرو پریشر ہے۔ ہمیں موجودہ حالات میں قابل اعتماد فیصلے کرنے ہوں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ملک میں عملدآری بڑھانے میں لبنانی حکومت کو سلامتی کونسل کی حمایت حاصل
-
غربت اور موسمیاتی بحران کے درمیان تعلق پر تہلکہ خیز رپورٹ کا اجراء
-
غزہ: اسرائیل امداد کی ترسیل میں حائل رکاوٹیں دور کرے، یو این ادارے
-
رکن ممالک کی عدم ادائیگیوں سے اقوام متحدہ دیوالیہ ہو نے کے قریب
-
آئی ایم ایف کی پاکستان کی ٹیکس وصولیوں میں کمی ہونے کی پیشن گوئی
-
ملک کا وہ علاقہ جہاں سردی کی آمد کی بجائے موسم دوبارہ گرم ہو جانے کی پیشن گوئی کر دی گئی
-
تاریخ سے ثابت ہے کہ ملٹری ڈکٹیٹرز کا صرف بندوق کے زور پر ہر چیز کا حل نکالنے کا فارمولہ کبھی دیرپا اور کامیاب ثابت نہیں ہوا
-
ملک کے مفاد میں یہی تھا کہ سہیل آفریدی اس اہم میٹنگ میں ضرور بیٹھتے
-
پاکستان میں اب وہی افعانی باشندے رہ سکیں گے جن کے پاس پاکستان کا ویزہ موجود ہوگا
-
پاکستان میں شدید سردی کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات کی وضاحت سامنے آگئی
-
پارٹیوں پر پابندی لگا کر ریاستی رِٹ کے نام پر اجارہ داری کو تسلیم نہیں کریں گے
-
مہنگائی کی شرح ساڑھے 4 فیصد سے اوپر چلی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.