اسرائیلی فضائیہ کا طیارہ اور ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

حادثے میں فوجیوں سمیت 4 افرادہلاک ہو گئے ہیں

Sajjad Qadir سجاد قادر بدھ 25 نومبر 2020 06:32

اسرائیلی فضائیہ کا طیارہ اور ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 نومبر2020ء)   اسرائیل میں ایک ہی روز کے دوران فضائیہ کا تربیتی طیارہ اور ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے مجموعی طور پر 4 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔اسرائیلی فضائیہ کا تربیتی طیارہ جنوبی اسرائیل میں بیر شبا شہر کے نزدیک گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں اسرائیلی ایئر فورس کا انسٹرکٹر اور کیڈٹ ہلاک ہوگئے۔ حادثے میں ہلاک ہونے والا انسٹرکٹر ایف سولہ اڑانے کی تربیت دیا کرتا تھا۔

اسرائیلی ایئرفورس نے واقعے کی تحقیقات کے احکامات جاری کردیے ہیں۔دریں اثنا اسرائیل کے سرکاری میڈیا کے مطابق نجوی کے علاقے میں ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا تاہم اس بات کی وضاحت نہیں کی گئی کہ ہیلی کاپٹر سویلین ملکیت میں تھا یا اس کا تعلق فوج سے تھا۔

(جاری ہے)

حادثے کی ابتدائی اطلاعات میں کہا گیا تھا کہ ہیلی کاپٹر تباہ ہونے سے 2 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں تاہم بعدازاں دونوںافراد کی ہلاکتوں کی تصدیق کردی گئی۔

ابھی تک ہیلی کاپٹر تباہ ہونے کے اسباب کے بارے میں تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔گمان یہی کیا جا رہا ہے کہ یہ ہیلی کاپٹر بھی آرمی کے پاس ہی تھاجو کہ تکنیکی وجوہ کی بنا پر گر کا تباہ ہوا ہے۔اس بات کی کوئی سمجھ نہیں ا ٓرہی کہ اسرائیلی حکومت ہیلی کاپٹر حادثے سے متعلق تفصیل بتانے سے گریز کیوں کر رہی ہے۔یہاں تک کہ حکومتی سطح پر اس بات کو بھی واضح نہیں کیا جا رہا کہ یہ ہیلی کاپٹر کس ادارے کے پاس تھااور کس قسم کی پروز پر محو تھا جب اس کے ساتھ یہ حادثہ پیش آیا۔

بہرحال امید یہی ہے کہ جلد ہی اس حادثے سے متعلق اسرائیلی حکومت وضاحت دے گی۔اسرائیلی طیاروں یا ہیلی کاپٹرز کو حادثے کی وجہ جاننا آج کل اس لیے بھی اہم ہو چکا کہ اسرائیل کے طیارے آج کل بڑی اہم پروزاں پر اڑ رہے ہیں کہیں یہ طیارے یا ہیلی کاپٹر بھی کسی ایسے ہی مشن پر تونہیں تھے۔