کراچی، مسافروں کو لوٹنے والے گینگ کے کارندے کو 32 سال قید

بدھ 25 نومبر 2020 14:48

کراچی، مسافروں کو لوٹنے والے گینگ کے کارندے کو 32 سال قید
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ایئر پورٹ سے آنے والے مسافروں کو لوٹنے والے گینگ کے خلاف کیس میں گینگ کے ایک کارندے کو 32 سال قید کی سزا سنا دی۔کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے ملزم کو یہ سزا پولیس مقابلے اور اقدامِ قتل کے کیس میں سنائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

مذکورہ ملزم پر 2 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

سرکاری وکیل نے عدالت میں ملزم پر الزام عائد کیا کہ ملزم کار میں ساتھیوں کے ساتھ ایئر پورٹ سے آنے والے مسافروں کو لوٹتا تھا۔سرکاری وکیل نے مزید کہا کہ ملزمان پولیس یونیفارم میں ایئر پورٹ سے آنے والے مسافروں کو لوٹتے تھے، ریکارڈ کے مطابق ملزم عادی مجرم ہے، اس کے خلاف 14 مقدمات درج ہیں۔عدالت نے مفرور ملزم عارفین کے تاحیات وارنٹِ گرفتاری بھی جاری کر دیئے۔