
بھارت، نچلی ذات کی خواتین کو اونچی ذات کے مرد ریپ کا نشانہ بناتے ہیں، رپورٹ
ہریانہ میں دلت خواتین ،لڑکیوں کے ریپ کے 40 واقعات میں سے صرف 10 فیصد میں ملزمان کو سزائیں سنائی گئیں ، رپورٹ
بدھ 25 نومبر 2020 19:50

(جاری ہے)
سوابھیمان سوسائٹی کی بانی مًنیشا مًشال نے بتایا کہ متاثرین کو دھمکایا اور ان پر تشدد کیا جاتا ہے، ان کے خاندان کو بیدخل کردیا جاتا ہے اور ان پر خاموش رہنے کے لیے شدید دباؤ ڈالا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انصاف کے حصول کے لیے متاثرین کو اپنی اور اپنے اہلخانہ کی جانیں خطرے میں ڈالنی ہوں گی۔ہریانہ پولیس کے ڈائریکٹر جنرل منوج یادوا نے کہا کہ وہ اس رپورٹ سے لاعلم ہیں جبکہ ریاست میں خواتین کے خلاف جرائم کے حوالے سے 'زیرو ٹالرینس' کی پالیسی ہے۔انسانی حقوق کے گروپوں نے کہا کہ اونچی ذات کے مرد اکثر جنسی تشدد کو ذات پات اور صنفی درجہ بندی کو تقویت دینے کے لیے بطور ہتھیار استعمال کرتے ہیں، جس کے تحت بھارت کی تقریباً 20 کروڑ نفوس پر مشتمل دًلت برادری کو نچلی ذات میں شمار کیا جاتا ہے۔رپورٹ میں ملک میں 2012 کے خوفناک گینگ ریپ کے واقعے کے بعد ریپ کے خلاف متعارف کرائے گئے سخت قوانین کے باوجود دلت برادری کو انصاف کے حصول میں حائل رکاوٹوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔رپورٹ میں ستمبر میں دلت برادری کی لڑکی کی مبینہ گینگ ریپ کے بعد موت کے خلاف ہونے والے ملک گیر احتجاج کا ذکر بھی کیا گیا ہے۔اکویلیٹی ناؤ کی ڈائریکٹر یوریشیا جیکی ہًنٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ دًلت خواتین کے جسموں کو ذات پات کی بالادستی رائج کرنے اور خواتین کو 'ان کے مقام' پر رکھنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اونچی ذات سے تعلق رکھنے قصورواروں کو معلوم ہے کہ انہیں سزا نہیں ملے گی کیونکہ نظام کا ہر حصہ ان کے حق میں فیصلہ دے گا اور اس سے ایسا ماحول قائم ہوتا ہے جس میں خواتین کے ریپ کے واقعات میں اضافہ ہوتا ہے۔تحقیقی رپورٹ میں کہا گیا کہ تقریباً 90 فیصد کیسز میں کم از کم ایک ملزم کا تعلق اونچی ذات سے ہوتا ہے اور وہ دیگر ساتھی ملزمان کے ساتھ مل کر گینگ ریپ اور کئی واقعات میں قتل بھی کرتا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
چین میں کرپشن کے الزامات پر فوج کے 9 سینئر جرنیل برطرف
-
ٹرمپ پیوٹن ملاقات کا فیصلہ کس نے کیا تمھاری ماں نے، وائٹ ہائوس ترجمان کی صحافی سے بدتمیزی
-
امریکی صدر ٹرمپ کا ڈیموکریٹس حامی شہر شکاگو میں فوج بھیجنے پر زور
-
پاکستان اور افغانستان کی جنگ ختم کرنا میرے لیے بہت آسان ہے، ٹرمپ
-
سعودی عرب، میڈیکل کے 4 شعبوں میں سعودائزیشن کے دوسرے مرحلہ کا آغاز
-
ٹرمپ یوکرین جنگ کے پرامن حل کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے، وائٹ ہائوس
-
لیبیا کے مرحوم سربراہ معمر قذافی کے بیٹے کی رہائی 1 بلین ڈالر کے عوض منظور
-
سعودی عرب جلد ابراہم معاہدے میں شامل ہو جائے گا
-
پاک بھارت جنگ میں شاندار کارکردگی، انڈونیشیا کا چین سے جدید لڑاکا طیارے خریدنے کا فیصلہ
-
ایرانی صدر کی سائیکل چلاتے ہوئے ویڈیو وائرل
-
غزہ میں بین الاقوامی فورس کی تعیناتی کے لئے قرارداد پرکام جاری ہے، فرانس
-
دستکاری کا سال ، سعودی ایئرپورٹس پر مسافروں کے پاسپورٹ پر خصوصی مہرلگائی جائے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.