ملک میں بلدیاتی حکومتوں کی عدم موجودگی کا خمیازہ عوام بھگت رہی ہے، سید مصطفی کمال
بدھ 25 نومبر 2020 23:12
(جاری ہے)
کرونا وائرس کے پھیلا سے بگڑتی صورتحال سے نمٹنے کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے پاس بیوروکریسی کے زریعے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کوئی موثر حکمت عملی اور نظام موجود نہیں ہے۔
یہ وائرس آج پہلے سے کہیں زیادہ شدت کیساتھ وار کررہا ہے اس کیلئے اشد ضروری ہے کہ ملک بھر کے بلدیاتی نمائندوں کو فعال کر کے نچلی ترین سطح تک جسے جہاں علاج اور مدد کی ضرورت ہے اسے اسی علاقے میں مدد فراہم کی جائے تاکہ وائرس کا پھیلا رکے کیونکہ صرف بلدیاتی نمائندوں کو ہی اپنے علاقے کے لوگوں کے بارے میں مکمل معلومات ہوتی ہیں۔ بلدیاتی نمائندے ہی یوسی کی سطح پر قرنطینہ سینٹرز کا قیام، بیمار خاندانوں تک خوراک و ادویات کی فراہمی اور وبا کے پھیلا کی روک تھام یقینی بنا سکتے ہیں۔ لاک ڈان کی صورت میں خدشہ ہے کہ لوگ کورونا وائرس سے زیادہ بھوک سے ہلاک ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی ڈویژن کے عہدے داران کے اہم اجلاس سے بات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان حالات سے نمٹنے کے لیے واحد حل ملک بھر میں غیر فعال بلدیاتی نمائندوں کو فعال کرنا ہے جنہیں اپنے علاقوں اور اس میں بسنے والے لوگوں کی مکمل معلومات ہوتی ہے۔ جبکہ تمام سیاسی جماعتوں کو سیاسی کارکنان اپنی سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر انہی بلدیاتی نمائندوں کے ساتھ مل کر ریلیف کے کام سر انجام دیں تاکہ ایک قومی جدوجہد کے ساتھ ہم کورونا وائرس سے متعلق آگاہی گھر گھر دے کر اس جان لیوا وبا کو شکست دے سکیں۔ چئیر مین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفی کمال نے پی ایس پی کے کارکنان کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ اسوقت پورے ملک میں بلدیاتی حکومتیں موجود نہیں ہیں تو کارکنان یوسی کی سطح پر عوام سے رابطے میں رہیں اور ایسی جگہیں دیکھ کر رکھیں جنہیں خدانخواستہ وبا کے پھیلا کی صورت میں قرنطینہ مراکز میں تبدیل کیا جاسکتا ہو۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان سی پیک کے دوسرے مرحلے کو اپ گریڈ کرنے کے لیے چین کے وژن کو سراہتا ہے، احسن اقبال
-
ڈبل روٹی ،بیکری آئٹمز کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے جاری مراسلے پر لاہور میں عملدرآمد نہ ہو سکا
-
سرکاری ہسپتالوں میں امراض چشم میں مبتلا مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں‘خواجہ سلمان رفیق
-
حملہ کرنے والوں کے چہرے میرے ذہن میں نقش ہیں وہ خواجہ سراءنہیں تھے،رﺅف حسن
-
عدالتی کارروائی کی رپورٹنگ پر پابندی،پیمرا کو ٹی وی چینلز کیخلاف تادیبی کارروائی سے روک دیاگیا
-
'اگر میں ہوتا تو کرتار پور کو پاکستان سے چھین لیتا'، مودی
-
جارجیا کے 'فارن ایجنٹ' بل سے امریکہ ناراض کیوں ہے؟
-
پی ٹی آئی سیکرٹریٹ پر کارروائی کا فیصلہ سی ڈی اے کا اپنا تھا،اعظم نذیر تارڑ
-
پاکستان کے ساتھ جامع اقتصادی پالیسی واصلاحاتی پروگرام پر سٹاف لیول معاہدہ تک پہنچنے کی جانب اہم پیش رفت ہوئی ہے، آئی ایم ایف
-
اے این ایف کی کارروائی،کارگو کے ذریعے بیرون ملک بھاری مقدار میں آئس سمگلنگ کی کوشش ناکام
-
تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت نہ دینے پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو نوٹس جاری
-
ایران کےاسلامی انقلاب کے قائد آیت اللہ خمینی کا بھارتی کنکشن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.