کراچی، بہادر آباد میں پولیس مقابلہ، زخمی ڈاکو گرفتار،2ساتھی فرارہونے میں کامیاب

جمعرات 26 نومبر 2020 14:54

کراچی، بہادر آباد میں پولیس مقابلہ، زخمی ڈاکو گرفتار،2ساتھی فرارہونے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2020ء) کراچی کے علاقے بہادر آباد میں پولیس مقابلے میں ایک ڈاکوکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کے 2 ساتھی فرار ہو گئے،گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمدہوئی ہے۔۔پولیس کے مطابق بہادر آباد کے امیر خسرو روڈ پر فیروز آباد پولیس کا مبینہ مقابلہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزمان شہری سے لوٹ مار کے بعد فرار ہورہے تھے۔

پولیس نے پیچھا کیا تو ملزمان نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار جبکہ دو ملزمان پولیس فائرنگ سے زخمی ہونے کے باوجود فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔زخمی حالت میں گرفتار ملزم وقار سے اسلحہ برآمد کرکے طبی امداد کے لئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔