بھارت، سمندری طوفان ’نیوار‘ دو ریاستوں سے ٹکرا گیا، تیز ہوائوں سے درخت جڑوں سے اکھڑ گئے ، بجلی معطل

جمعرات 26 نومبر 2020 15:13

بھارت، سمندری طوفان ’نیوار‘ دو ریاستوں سے ٹکرا گیا، تیز ہوائوں سے ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2020ء) بھارت میں سمندری طوفان نیوار تامل ناڈو اور پوڈوچری کے ساحلی علاقوں سے ٹکرا گیا ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تامل ناڈو اور پوڈوچری میں طوفان کے زیر اثر بارشیں شدید ہوگئیں ،چنئی میں تیزہوائوں سے درخت جڑوں سے اکھڑ گئے ، بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی بھارتی میڈیا کے مطابق طوفان نیوار کیسبب چنئی ایئرپورٹ پر 70 سے زائد فلائٹس منسوخ ہوئیں تھیں، 12 گھنٹوں سے بند چنئی ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب تامل ناڈو اور پوڈوچری کے وزرائے اعلیٰ کے مطابق تامل ناڈو اور پوڈوچری میں نیوار طوفان سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی ،ریاست پوڈوچری میں 2 ہزار افراد کو ریلیف کیمپوں میں بھیج دیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان نیوار کمزور پڑ چکا ہے اور اب شمال مغربی علاقوں کی جانب بڑھنے لگا ۔

متعلقہ عنوان :