
شریف خاندان اور انکے ترجمان صف مرگ پر بھی سیاسی پوانٹ سکورنگ سے باز نہیں آ رہے ‘ فردوس عاشق اعوان
وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے جذبہ خیر سگالی کے تحت شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو 12گھنٹے کے بجائے 5 دن کا پیرول دیا حکومت شریف خاندان کے ساتھ مسلسل رابطہ میں ہے ،جنازہ کے اعلان کے بعد پیرول پر رہائی عمل میں آئے گی‘ معاون خصوصی کی میڈیا سے گفتگو
جمعرات 26 نومبر 2020 21:06

(جاری ہے)
تحریک انصاف کی حکومت سے پہلے ہر منصوبہ کے بجٹ میں ایک حصہ ذاتی تشہیر اور شوبازی کیلئے بھی رکھا جاتا تھا۔ صحافی کی جانب سے شہباز شریف کی پیرول سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں معاون خصوصی وزیر اعلی نے کہا کہ شریف خاندان اور انکے ترجمان صف مرگ پر بھی سیاسی پوانٹ سکورنگ سے باز نہیں آ رہے ہیں۔
وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے جذبہ خیر سگالی کے تحت شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو 12گھنٹے کے بجائے 5 دن کا پیرول دیا۔ حکومت شریف خاندان کے ساتھ مسلسل رابطہ میں ہے جنازہ کے اعلان کے بعد پیرول پر رہائی عمل میں آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ سرکاری خرچے پر چارٹر طیاروں میں ہریسہ، سری پائے اور نہاری منگواتے رہے ہیں آج انہوں نے اپنی والدہ کی میت کو کارگو کے ذریعے پاکستان بھیجوایا۔ یہ بات انتہائی تکلیف دہ ہے کہ کھربوں کی جائیداد رکھنے والے خاندان نے میت کے ساتھ آنے کی بجائے اسے پارسل کروا دیا۔ اس قسم کا سلوک اخلاقیات کے خلاف اور ہماری روایات کی توہین ہے۔ ماں تو ہر کسی کو اپنی جان، دولت اور عزت سے پیاری ہوتی ہے، ماں کے ساتھ ایسا سلوک ن۔لیگ کے ورکرز کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے۔ پی ڈی ایم کے جلسوں کے حوالے سے داکٹر فردوس نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ اپوزیشن کو صرف اپنا مال اور اپنی اولاد ہی عزیز ہے۔ دوہرے معیار کی انتہا ہے کہ زرداری خاندان میں منگنی کی تقریب میں شرکت کیلئے کورونا ٹیسٹ لازم ہے مگر پی ڈی ایم جلسوں میں غریب ورکرز کو بغیر کورونا ٹیسٹ بلوانے سے ان مفاد پرستوں کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ہر شخص جانتا ہے کہ جلسوں میں کرونا اس او پیز پر عملدرآمد ممکن نہیں۔ عوام اب مزید بیوقوف نہیں بنیں گے۔
مزید اہم خبریں
-
عمران خان کا پوری پارٹی کو متحد رہنے کا حکم
-
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں 11 روپے تک اضافہ کر دیا
-
پیکا ایکٹ کی طرح فیڈرل کانسٹیبلری کا آرڈیننس بھی غیرآئینی اور وفاق کا اپنی حدود سے تجاوز ہے
-
خیبرپختونخواہ اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی لوٹ سیل
-
ٹو بہ ٹیک سنگھ، شرط لگاکر چوہے مارگولیاں کھانیوالے 2نوجوان جاں بحق
-
جیل میں قید ڈاکٹر یاسمین راشد کی رات گئے طبیعت بگڑ گئی
-
ذلفی بخاری بانی پی ٹی آئی کیلئے کام نہیں کر رہے
-
حکومت کا ہر 15 دن بعد چینی مہنگی کرنے کا فیصلہ
-
16 لاکھ سے زائد کاروباری افراد کا ملک چھوڑ جانے کا انکشاف
-
آج رات سے پٹرول کتنا مہنگا ہو گا؟
-
ٹرمپ نے روس کو 'انتہائی سخت محصولات' سے خبردار کیا
-
دو ہزار بائیس کا ڈیٹا لیک، 2025 میں خفیہ ہجرت : افغانوں کی نئی زندگی کا آغاز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.