
الیکٹرول کالج میں بائیڈن کی کامیابی کی صورت میں ٹرمپ کا وائٹ ہاﺅس چھوڑنے کا اعلان
موجودہ صورت حال میں میرے کے لیے شکست تسلیم کرنا آسان نہیں ہو گا ‘ 20 جنوری تک بہت سی نئی چیزیں رونما ہو چکی ہوں گی. امریکی صدر کی صحافیوں سے گفتگو
میاں محمد ندیم
جمعہ 27 نومبر 2020
12:24

(جاری ہے)
عوام اپنے ووٹوں کے ذریعے ”الیکٹرز“ کا انتخاب کرتے ہیں جو14 دسمبر کو اپنی اپنی ریاستوں میں جمع ہوکر انتخابات میں جیتنے والے امیدوار کی توثیق کرتے ہیں ”الیکٹرز“کے نتائج 6جنوری کو کانگرس کے مشترکہ اجلاس میں پیش کیئے جاتے ہیں جو ان کی توثیق کرتی ہے اور 20 جنوری کو کامیاب امیدوار صدارت کا حلف اٹھاتا ہے.
3 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخاب کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق بائیڈن نے 306 الیکٹرول ووٹ حاصل کیے ہیں جب کہ صدر ٹرمپ 232 ووٹ حاصل کر سکے ہیں انتخابات میں کامیابی کے لیے کسی بھی امیدوار کو 538 میں سے 270 الیکٹرول ووٹ درکار ہوتے ہیں اور یہ مطلوبہ تعداد جو بائیڈن حاصل کر چکے ہیں اور ان کے مجموعی ووٹوں کی تعداد صدر ٹرمپ کے مقابلے میں 60 لاکھ زیادہ ہے. صدر ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران ایک مرتبہ پھر کہا کہ موجودہ صورت حال میں ان کے لیے شکست تسلیم کرنا آسان نہیں ہو گا جب ان سے پوچھا گیا کہ اگر الیکٹرول کالج بائیڈن کے حق میں ووٹ دیتا ہے تو کیا وہ وائٹ ہاﺅس چھوڑ دیں گے؟ اس پر انہوں نے کہا کہ یقینی طور پر میں ایسا ہی کروں گا لیکن میرے خیال میں 20 جنوری تک بہت سی نئی چیزیں رونما ہو چکی ہوں گی. صدر ٹرمپ نے جو بائیڈن کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کرنے سے متعلق سوال کا جواب دینے سے بھی گریز کیا صدر ٹرمپ نے اپنے الزامات کودہراتے ہوئے کہا کہ صدارتی انتخاب دھوکہ دہی پر مبنی تھا تاہم انہوں نے مبینہ انتخابی بے ضابطگیوں اور اپنے اس دعوے سے متعلق کوئی ٹھوس شواہد پیش نہیں کیے ایک جانب انتخابات میں صدر ٹرمپ مسلسل اپنی ناکامی تسلیم کرنے سے انکار کر رہے ہیں وہیں ان پر ری پبلکن جماعت میں سے انتقالِ اقتدار کے لیے دباﺅ بڑھتا جا رہا ہے گزشتہ ہفتے ہی صدر ٹرمپ نے انتقال اقتدار کا عمل شروع کرنے پر رضا مندی ظاہر کی تھی.متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی میں اگر کوئی عمران خان کو مائنس کرے گا تو وہ خود مائنس ہوجائےگا
-
شہباز شریف حکومت نے ایک سال میں ملکی قرضوں میں 8 ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ کر دیا
-
27 آئینی ترمیم اور الیکشن 2030 تک لے جانے کی خبریں کائٹ فلائنگ ہے
-
دلائی لاما کو 130 برس سے زائد کی عمر تک زندہ رہنے کی امید
-
جنگ میں چین اور ترکی کی حمایت ضرور حاصل تھی،لیکن لڑائی ہم نے خود لڑی ہے
-
دہشتگردوں کا تعاقب جاری رہے گا، دشمن کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیں گے
-
کراچی میں رہائشی عمارت کا انہدام، ہلاکتوں کی تعداد اب سولہ
-
برطانیہ میں تین عشرے بعد پانی کی شدید قلت، نئی رپورٹ
-
دہشت گردوں کا تعاقب جاری رہے گا، دشمن کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیں گی: مریم نوازشریف
-
ٍپنجاب میں کریک ڈاؤن، غیرقانونی طور پررکھے گئے 13 شیر ضبط، 5 افراد گرفتار، مقدمات درج
-
تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1520.94 فٹ ‘ ذخیرہ 41 لاکھ 37 ہزار ایکڑ فٹ ریکارڈ
-
کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی قربانی وطن سے وفاداری اور فرض شناسی کا بے مثال نمونہ ہے، شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.