ڈسکہ،ماں نے اپنے داماد کیساتھ ملکر حقیقی بیٹی کو آگ لگاکر موت کے گھاٹ اتار دیا

جمعہ 27 نومبر 2020 13:20

ڈسکہ،ماں نے اپنے داماد کیساتھ ملکر حقیقی بیٹی کو آگ لگاکر موت کے گھاٹ ..
ڈسکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2020ء) ماں نے اپنے داماد کیساتھ ملکر حقیقی بیٹی کو آگ لگاکر موت کے گھاٹ اتار دیا ۔

(جاری ہے)

چھانگا کے پرویز مسیح کی بیوی سمیرا کے اپنے داماد سموئیل کیساتھ ناجائز تعلقات تھے جس کا علم اس کی چھوٹی بیٹی سنبل کو ہوگیا جس پر سمیرا نے اپنے داماد سموئیل کیساتھ ملکر اپنی بیٹی سنبل پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی جس کے نتیجہ میں لڑکی بری طرح جھلس گئی جس کوطبی امدادکیلئے سول ہسپتال لایاگیاجہاں پر اس کی حالت تشویشناک ہونے پر لاہور ریفرکردیاگیا جو ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی پولیس نے مقتولہ کے والد کو مدعی بناکر داماد اور اسکی بیوی کیخلاف قتل کامقدمہ درج کرکے تفتیش شرو ع کردی ہے۔