گورنرپنجاب نے ٹریفک قوانین کے جرمانوں میں کمی ،سزائیں ختم کرنے کے بل پر دستخط کر دیئے
جمعرات 7 مئی 2026 22:20
(جاری ہے)
گورنر پنجاب نے کہا کہ موجودہ بل میں جرمانوں اور سزاؤں میں ترمیم سے غریب افراد، موٹر سائیکل سوار،رکشہ ڈرائیوروں کو ریلیف ملے گا۔
اُنہوں نے کہا کہ میرے دستخط کے بعد پراونشل موٹر وہیکل (فورتھ امینڈمنٹ) آرڈیننس 2025ء منسوخ ہو گیا ہے۔گورنر پنجاب نے مزیدکہا کہ پرانے آرڈیننس میں مختلف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے غریب لوگوں پر بہت بڑا ظلم تھا۔پرانے آرڈیننس میں لائسنسگ سے متعلق جرم کی سزا 50 ہزار سے ایک لاکھ جرمانہ اور قید کو نئے بل میں 10 ہزار سے 5ہزار اور قید کی سزا ختم کر دی گئی ہے۔ون وے خلاف ورزی کی سزا 50 ہزار یا 6 ماہ قید یا دونوں تھی جبکہ نئی قانون سازی میں جرمانہ 5 ہزار اور قید ختم کر دی گئی ہے۔صوبائی موٹر وہیکلز آرڈیننس میں مجوزہ ترامیم کے مطابق ڈرائیونگ لائسنس، غلط سمت میں گاڑی چلانے، عمر کی حد کی خلاف ورزی، فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر گاڑی استعمال کرنے اور اوور لوڈنگ جیسے ٹریفک جرائم میں پہلے سے موجود قید اور لاکھوں روپے کے جرمانوں کو ختم یا کم کر دیا گیا ہے۔لائسنس کی خلاف ورزی پرآرڈیننس 2025ء میں پچاس ہزار روپے جرمانے کی تجویز تھی، جبکہ نئے بل میں یہ صرف پانچ ہزار روپے کر دیا گیا۔ قید کی سزا ختم۔غلط سمت میں گاڑی چلانے پر آرڈیننس میں چھ ماہ قید یا پچاس ہزار روپے جرمانے کی دفعات تھیں، نیا بل صرف پانچ ہزار روپے جرمانے کی دفعات رکھتا ہے۔عمر کی حد کی خلاف ورزی پرآرڈیننس میں چھ ماہ قید اور پچاس ہزار روپے کی سزا تھی، نیا بل میں دس ہزار روپے جرمانہ تجویز کرتا ہے۔تاہم ایسی صورت میں گاڑی ضبط کر کے مالک یا مجاز شخص کے حوالے کی جائے گی، جو واجب الڈرائیونگ لائسنس رکھتا ہو۔بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ گاڑی پرپرانے آرڈیننس میں چھ ماہ قید یا پچاس ہزار روپے اور سابقہ سزا کی صورت میں دو سال قید یا ایک لاکھ روپے جرمانے کی دفعات تھیں۔ نئے بل میں پانچ ہزار روپے جرمانے کی سزا ہے۔ گاڑی کو صرف انسپیکشن سٹیشن تک چلانے کی اجازت ہوگی۔پبلک سروس گاڑی میں حد سے زائد مسافر پر پہلے چھ ماہ قید یا پچاس ہزار روپے کی سزا تھی، اب پانچ ہزار روپے جرمانہ۔ خاص طور پر چھت پر سوار مسافروں یا گاڑی کے اطراف لٹکنے والوں پر یہ لاگو ہوگا۔مزید قومی خبریں
-
ایران، امریکہ جنگ بندی معاہدے پر دستخط کی تقریب اسلام آباد میں ہوگی یا کہیں اورکہنا قبل از وقت ہے، ترجمان دفتر خارجہ
-
موبائل فون پر پی ٹی اے ٹیکس ختم کرنے کی تجویز زیرغور ہے، طارق فضل چوہدری
-
عدالت کی جانب سے سزا یافتہ بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی اس وقت جوڈیشل کسٹڈی میں ہیں، رانا ثناء اللہ
-
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 23 ملین ڈالر اضافے کے ساتھ 21.29 ارب ڈالر ہو گئے، سٹیٹ بینک
-
گزشتہ دو سال میں ادویات کی قیمتوں میں 100 فیصد تک اضافے کا انکشاف
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر ہر ہفتے بڑھ رہے ہیں، بیرونی قرضہ 100ارب ڈالر پر برقرار ہے،گورنر اسٹیٹ بینک
-
پاک فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، ترجمان پاک فوج
-
ْمعرکہ حق میں جو دنیا نے دیکھا وہ ہماری مجموعی پاور پوٹینشل کا 10، 15 فیصد ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
-
عظمت خان بگٹی نے وطن، امن اور اپنی سرزمین کے دفاع کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے بہادری، وفاداری اور قربانی کی عظیم مثال قائم کی ہے۔ وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی
-
وزیراعلی بلوچستان میرسرفراز بگٹی کا بیکڑ میں میرغلام قادر بگٹی میموریل اسپتال کا دورہ ، مختلف شعبوں، وارڈز اور طبی سہولیات کا معائنہ کیا
-
وفاقی وزیرِ پٹرولیم علی پرویزملک سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
-
صوبائی وزیرملک فیصل ایوب کھوکھرکی شہید کیپٹن محمد زوہیب الدین کی قبرپر حاضری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.