پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے تحت ہونے والے میٹرک ، انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2021 میں پریکٹیکلز نہیں ہونگے

جمعہ 27 نومبر 2020 15:56

پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے تحت ہونے والے میٹرک ، انٹرمیڈیٹ سالانہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2020ء) پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے تحت ہونے والے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2021 میں بچوں کے پریکٹیکلز نہیں ہوں گے ،پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز نے عملی امتحان نہ لینے کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام آئندہ سال میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں بچوں کے پریکٹیکلز نہیں ہونگے او راس سلسلہ میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن کا اطلاق پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز پر ہوگا، پی بی سی سی کے مطابق تھیوری میں مارکس کی بنیاد پر پریکٹیکلز کے نمبر دیئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :