ماجو میں آن لائن کلاسز شروع،طلبہ کے یونیورسٹی آنے پر پابندی

جمعہ 27 نومبر 2020 17:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2020ء) حکومتی احکامات کے مطابق اگلے سال 10جنوری تک تعلیمی اداروں کو بند رکھنے پر عملدرآمد کے لئے محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی (ماجو) نے اپنی تعلیمی سرگرمیاںکو اگلے احکامات تک آن لائن تعلیم پر منتقل کردیا ہے ۔یونیورسٹی کے رجسٹرار کی جانب سے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن کے مطابق تما م ڈگری پروگراموں کی کلاسز موجودہ ٹائم ٹیبل کے مطابق گوگل کلاس روم اور گوگل میٹ میں ہوں گی۔

تما م طلبہ کو ان کلاسز میں شرکت کرنا ہو گی جس کی باقاعدہ حاضری لی جائے گی۔انٹرنیٹ اور بجلی کی عدم دستیابی کے بہانے قابل قبول نہیں ہوں گے اور تمام ریکارڈ شدہ لیکچرز گوگل کلاس روم پر دستیاب ہوں گے۔نوٹیفیکشن کے مطابق طلبہ کو لیب ورک، خصوصی میک اپ لیکچرز،تشخیصات اور پرو جیکٹ پر مبنی اسائینمنٹ کے ضمن میں سپروائیزر کی جانب سے یا شعبہ کے سربراہ کی خواہش پر چھوٹے گروپ کی شکل میں طلب کیا جاسکے گا۔

(جاری ہے)

ایسے طلبہ کو یونیورسٹی کی حدود میں داخل ہونے کے لئے خصوصی اجازت نامہ جاری کیا جائے گا اس کے علاوہ کسی طلاب علم کو یونیورسٹی آنے کی اجازت نہ ہوگی جب تک اس سے پیشگی ملاقات نہ طے کرلی جائے۔نوٹیفیکشن میں تما م اساتذہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی آن لائن کلاسز تفویض شدہ کلاس روم ،لیب یا اسٹوڈیو میں لیکچر کی ریکارڈنگ کے لئے قائم کردہ مقام پر آئی ٹی کے شعبہ کے توسط سے گوگل میٹ لنک کا استعمال کرکے جاری رکھیں گے۔

آئی ٹی کا شعبہ اس سلسلے میں ہر طرح کی مدد کرے گا تاکہ طلبہ گھر بیٹھے سہولت کے ساتھ مارننگ، ایوننگ اور ویک اینڈ کلاسوں میں شرکت کرسکیں۔نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی روزآنہ شام چھ بجے اور اتوار کے روز بند رہے گی۔حکومت کی جانب سے آئیندہ ماہ ہ کی دس تاریخ تک تعلیمی اد اروں کی بندش کے بعد محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی (ماجو) میں صرف آن لائن کلاسز کا آج سے آغاز کردیا گیا ہے اور بغیر اجازت طلبہ کے یونیورسٹی کی حدود میں داخلے پر پابندی عائید کردی گئی ہے ،ماجو کے رجسٹرار کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق تمام آن لائن کلاسز گوگل کلاس روم اور گوگل میٹ کے توسط سے جاری رہیں گی اور اس ضمن طلبہ کی جانب سے انٹر نیٹ اور بجلی کی عدم دستیابی کا کوئی عذر قبول نہیں کیا جائے گااورتمام لیکچرز گوگل کلاسروم پر دستیاب ہونگے۔

اعلامیہ کے مطابق لیب ورک، اسپیشل میک اپ لیکچرز،اسسمنٹ، پروجیکٹ بیس اسائینمٹس کے لئے سپر وائیرز اور متعلقہ استاد طلبہ کو یونیورسٹی طلب کرسکتے ہیں ۔تمام اساتذہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آن لائن لیکچرز متعلقہ کلاس روم، لیب یا اسٹوڈیو جو اس کام کے لئے مختص کئے گئے سے جاری رکھیں گے۔