ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے خاتون کے قتل کا نوٹس لے لیا، بیوی کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 27 نومبر 2020 17:49

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے خاتون کے قتل کا نوٹس لے لیا، بیوی کو قتل ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 نومبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شاکر حسین داوڑ کا علاقہ تھانہ سٹی میں خاتون کے قتل کا نوٹس، بیوی کو بے دردی سے قتل کرنے والا سفاک ملزم گرفتارتفصیلات کے مطابق صیغر احمد ولد بشیر احمد ساکن خلاص پور نے بیان کیا کہ مسماة انور بی بی دختر محمد اکرم ساکن منڈی بہاؤالدین میرے بھانجے سے شادی شدہ تھی جس سے 3 بیٹیاں تھیں.عرصہ 2 سال قبل میرا بھانجا فوت ہو گیا تھا اور انور بی بی نے اپنی بیٹیوں کے ہمراہ جہلم مشین محلہ نمبر 2 میں رہائش اختتار کر لی.1 سال قبل ابور بی بی نے ناصر محمود ولد عبدالرزاق ساکن خلاص پور سے شادی کر لی۔

میاں بیوی کے درمیان اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا.جس کے نتیجے میں باصر محمود نے انور بی بی کو ناحق قتل کر کے ظلم و زیادتی کی ہے۔

(جاری ہے)

جس پر مقدمہ نمبر 391 مورخہ 2020-11-21 بجرم 302/34 ت پ تھانہ سٹی درج رجسٹر کیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے محمد ابراہیم ڈی ایس پی سٹی سرکل،سب انسپکٹر محمد عمران ایس ایچ او تھانہ سٹی کو ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے۔

جس پر سب انسپکٹر محمد عمران ایس ایچ او تھانہ سٹی،سب انسپکٹر ساجد محمود تھانہ سٹی اور ان کی ٹیم نے سیف سٹی کیمرہ جات کی مدد سے ملزم کی ٹریسنگ کو یقینی بناتے ہوئے ملزم ناصر محمودولد عبدالرزاق ساکن خلاص پور کو قلیل وقت میں گرفتار کر لیا۔ عوامی اور سماجی حلقوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم اور ڈسٹرکٹ پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔