وزیراعظم خود ماسک نہیں پہنتے، خود جلسے جلوس کرتے رہے اب اپوزیشن کو روک رہے ہیں، حافظ حمداللہ

پی ڈی ایم کے جلسوں کو دیکھ کر انہیں کورونا کا ترانہ یاد آیا، آج بھی وزیراعظم اور ثانیہ نشتر نے تقریب میں ماسک نہیں پہنے تھے، جے یو آئی رہنما کی وزیراعظم کے ماسک نہ پہننے پر تنقید

Shehryar Abbasi شہریار عباسی جمعہ 27 نومبر 2020 21:03

وزیراعظم خود ماسک نہیں پہنتے،  خود جلسے جلوس کرتے رہے اب اپوزیشن کو ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 27 نومبر2020ء) جے یو آئی (ف) کے سینیٹر نے وزیراعظم عمران خان کو ماسک نہ پہننے پر آڑے ہاتھوں لے لیا ۔ تفصیلات کے مطابق جمیعت علمائے اسلام (ف) کے رہنما سینیٹر حمد اللہ نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اور ثانیہ نشتر نے آج تقریب میں بغیر ماسک کے شرکت کی، یہ خود ماسک نہیں پہنتے، عوام کو تلقین کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو کورونا کا ترانہ تب شروع کیا جب پی ڈی ایم کے جلسوں کا آغاز ہوا، حکومت نے خود ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جلسے اور کنونشنز منعقد کیے ۔ اب حکومت انٹری ٹیسٹ بھی لے رہی ہے ۔ یہ بس پی ڈی ایم کے جلسوں کیخلاف کورونا کی بات کرتے ہیں، جلسوں میں عوام اپنی مرضی سے آتے ہیں، حکومت کو کورونا پر قابو پانا چاہیے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا کی صورتحال روزبروز بڑھ رہی ہے۔

کورونا سے بچنے اور بچانے کیلئے ہر کسی کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ کورونا کی دوسری لہر زیادہ خطرناک ہوسکتی ہے، کورونا سے بچنے اور بچانے کیلئے ہر کسی کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ لوٹی دولت بچانے کیلئے لوگوں کو کورونا کے رحم وکرم پر چھوڑا جارہا ہے۔ دنیا کورونا سے لڑ رہی ہے اور یہاں جلسوں کا تماشا لگایا ہوا ہے۔ ایک لیڈر لندن میں چھپ کر بیٹھا ہوا ہے۔

پی ڈی ایم کو جلسے منسوخ کردینے چاہئیں، کورونا سے بچاؤ کیلئے احتیاط اور ایس اوپیز پر عمل کرنا ضروری ہے۔اپوزیشن وبائی صورتحال میں جلسے کرکے لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال رہی ہے۔ اپوزیشن کے جلسوں سے کوئی سیاسی فرق نہیں پڑرہا ہے،جتنے مرضی جلسے کرلیں ، این آراو نہیں ملے گا۔ اجلاس میں بعض ترجمانوں نے جلسوں سے باز نہ آنے والوں کی پکڑ دھکڑ کا بھی مشورہ دیا۔