گرفتاریوں کے لیے تیار ہیں

مریم نواز کو گرفتار کیا گیا تو احتجاج کا پلان بی بنا لیا ہے۔ لیگی رہنما محمد زبیر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 28 نومبر 2020 12:17

گرفتاریوں کے لیے تیار ہیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 نومبر 2020ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہا کہ ہم گرفتاریوں کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پتہ نہیں حکومت کو کتنی گرفتاریاں کرنا پڑیں گی ،ملتان میں لاکھ ڈیڑھ لاکھ گرفتاریاں تو کرنی پڑیں گی۔ جہاں تک لاہور کی بات ہے تو حکومت کو کئی لاکھ لوگوں کو گرفتار کرنا پڑے گا۔

ایک تو میں یہ واضح کر دوں کہ مسلم لیگ ن کی لیڈر شپ اور ورکرز گرفتاریوں کے لیے تیار ہیں۔ ہمیں بالکل ڈر خوف نہیں ہے کہ گرفتار ہوں گے۔ ہم نے یہ لائحہ عمل بھی طے کیا ہوا ہے کہ کس رہنما کو گرفتار کریں گے تو ہمارا کیا رد عمل ہو گا۔ اگر رانا ثناء اللہ کو گرفتار کیا گیا تو احتجاج کیسے ہو گا اور اگر مریم نواز کو گرفتار کیا گیا تو احتجاج کیسے ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم گرفتاریوں کے لیے تیار ہیں، مسلم لیگ ن نہیں چاہتی کہ مریم نواز گرفتار ہوں لیکن حکومت کے بلنڈرز کا کچھ نہیں کہا جا سکتا، لائحہ عمل بنا لیا ہے کہ کس کی گرفتاری پر کیا جواب دینا ہے۔ ہم چاہتے ہیں مریم نواز جلسے جلسوس اور ریلی کی نمائندگی کریں۔ لیگی رہنما نے کہا کہ پہلے کی بات اور تھی ، پہلے کبھی ہمارے پاس اتنا اچھا پلان نہیں تھا جتنا اب ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اس وقت ہمارا مؤقف واضح ہے کہ ہم نے اسے حکومت کو گرانا ہے۔ ہم پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے اس جدو جہد کو جاری رکھیں گے، پی ڈی ایم میں گیارہ جماعتیں شامل ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی اور جمیت علمائے اسلام (ف) کے علاوہ اور بھی کئی مشہور جماعتیں ہیں۔ حکومت کے پاس پہلے جو صلاحیت تھی فی الوقت وہ صلاحیت نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں: