پنجاب یونیورسٹی نے پانچ امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی

ہفتہ 28 نومبر 2020 15:36

پنجاب یونیورسٹی نے پانچ امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء) پنجاب یونیورسٹی نے نجم العارفین ولد اللہ دتہ کوسالڈ سٹیٹ فزکس کے مضمون میں ان کے’کیڈمیم متبادلہ زنک چالکوجی نائیڈز کی حرحرکیاتی خصوصیات کی نظریاتی تحقیقات ‘ کے موضوع پر،محمد عثمان ولد عامر احمد شیخ کوکامرس کے مضمون میں ان کے’بورڈ ممبران کی ساخت، ملکیتی تنظیم اور کاروباری اداروں کی قدر کا باہمی تعلق: کاروباری گروپ سے وابستگی کی روشنی میں ‘ کے موضوع پر،حق نواز ولد محمد سعید کوایجوکیشن کے مضمون میں ان کے’سکول کے اجزائے نصاب کا اطلاق : پنجاب میں ثانوری سطح پر مجوز ہ اور نافذ شدہ سکول کا نصاب ‘ کے موضوع پر، محمد عرفان ولد بشیر احمد کواسلامک سٹڈیز کے مضمون میں ان کے’ عہد ِ نبویﷺ میں تمدنی ترقی کے اصول ۔

(جاری ہے)

تجزیاتی مطالعہ ‘ کے موضوع پراورمحمد آصف جاوید ولد محمد عارف کوجیومیٹکس کے مضمون میں ان کے’ریموٹ سینسنگ اور جی ۔آئی۔ایس کی مہارتوں کے ذریعے فصلوں کی صحت کی نگرانی کر کے آبپاشی کی ضرورت کا تخمینہ لگانا ‘ کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :