راولپنڈی ، تھانہ پیرودھائی پولیس کی اہم کارروائی ،شراب سپلائر گرفتار،شراب کی بھاری کھیپ برآمد

ہفتہ 28 نومبر 2020 16:21

راولپنڈی ، تھانہ پیرودھائی پولیس کی اہم کارروائی ،شراب سپلائر گرفتار،شراب ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء) تھانہ پیرودھائی پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے شراب سپلائر گرفتارکر کے شراب کی بھاری کھیپ برآمدکرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سی پی اومحمد احسن یونس کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کا شراب سپلائر ز کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ،ایس ایچ اوپیرودھائی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ناکہ بندی کہ دوران گاڑی کو روک کرچیک کیا،چیکنگ کے دوران گاڑی سے شراب برآمد ہونے پر پیرودھائی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے شراب سپلائر کامران کوگرفتار کرلیا ،جبکہ دوملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ،گرفتارملزم کے قبضہ سے 720لیٹر شراب اورزیر استعمال گاڑی کو قبضہ پولیس میں لے کر مقدمہ درج کرلیا،ایس ایچ اونے بتایاکہ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے تحرک جاری ہے جن کو جلد گرفتارکرلیاجائے گا،ایس پی راول رائے مظہر اقبال نے ایس ایچ اوپیر ودھائی اورپولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ منشیات فروشوں اورشراب سپلائر کے خلا ف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :