پولیو فری پاکستان کیلئے اس انداز سے مربوط کاوشیں کرنا ہیں کہ کسی مرحلہ پر بھی کوئی کمی ،کوتاہی نہ رہ جائے،عامر عقیق خان

ضلع میں کوئی بچہ انسداد پولیو ویکسیئن کے قطرے پینے سے نہیں رہنا چاہیے انسداد پولیو مہم میں رخنہ ڈالنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے،ڈپٹی کمشنر کا تقریب سے خطاب

ہفتہ 28 نومبر 2020 17:04

پولیو فری پاکستان کیلئے اس انداز سے مربوط کاوشیں کرنا ہیں کہ کسی مرحلہ ..
کرمانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء) ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان نے کہا ہے کہ پولیو فری پاکستان کے لئے ہمیں اس انداز سے مربوط کاوشیں کرنا ہیں کہ کسی مرحلہ پر بھی کوئی کمی ،کوتاہی نہ رہ جائے اور اس سلسلہ میں غلطی کے امکانات کو تو بالکل ختم کرنا ہے ضلع میں کوئی بچہ انسداد پولیو ویکسیئن کے قطرے پینے سے نہیں رہنا چاہیے انسداد پولیو مہم میں رخنہ ڈالنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے اور اس سلسلہ میں تمام متعلقہ ادارے فوری ایکشن لیں انسداد پولیو مہم کی کامیابی ہی ہمارے بچوں کے صحت مند اور محفوظ مستقبل کی ضامن ہے پاکستان کا ہر بچہ ہمارے لئے انتہائی اہم ہے اور اس کو پولیو کے مہلک مرض سے بچانے کے لئے حکومت جو اقدامات کر رہی ہے ہمیں ضلع میں اس کے سو فیصد نتائج حاصل کرنا ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان نے فیصل آباد روڈ پر خانہ بدوشوں کے بچوں کو انسداد پولیو مہم کے قطرے پلا کر افتتاح کیا انہوںنے کہا کہ ہسپتال میں انسداد پولیو کے افتتاح کی بجائے خانہ بدوشوں کی جھگیوں سے اس مہم کے آغاز سے پیغام دینا ہے کہ ہمارے لئے جگہ یا علاقہ کی بجائے بچے سب سے اہم ہیں ہمیں ان بچوں کو پولیو کے مہلک مرض سے بچانا ہے اور اس سلسلہ میں ہم نہ صرف تمام وسائل کو بروئے کار ہے ہیں بلکہ اس سلسلہ میں تمام سرکاری محکموں کے دستیاب وسائل کو بھی اس مہم کی کامیابی کے لئے استعمال کیا جائے ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان نے کہا کہ ضلع میں انسداد پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں پولیو ٹیموں کی نگرانی اور فیلڈ میں کار کردگی کو چیک کرنے کے لئے بھی افسران کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ میں خود بھی فیلڈ میں پولیو مہم کا جائزہ لوں گا اور تمام ٹیموں کی موثر مانیٹر نگ کی جائے گی ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ انسداد پولیو مہم میں دریائی علاقوں ،بھٹہ خشت ،خانہ بدوشوں ،دوسرے صوبوں سے روزگار کے لئے آنے والے لوگوں کے بچوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی انہوں نے کہ کہ انسداد پولیو مہم کی کامیابی ایک محفوظ اور صحت مند پاکستان سے جڑ ی ہوئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :