اسٹیل ملز اور پی آئی اے سمیت دیگر اداروں سے ہزاروں کی تعداد میں مزدوروں کو نکالنا ظالمانہ اور مزدور کش اقدام ہے، صوبائی امیر جے آئی
حکومت نے اداروں کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کے دعوے کئے تھے لیکن مافیا کی وجہ سے ادارے بند اور مزدوروں کو بے روزگار کیا جارہا ہے،مشتاق احمدخان
ہفتہ 28 نومبر 2020 18:31
(جاری ہے)
مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے۔
جماعت اسلامی ناکام حکومت اور اس کی پالیسیوں کے خلاف (اتوار)اتوار کے روز ریسٹ ہاس گرانڈ تیمر گرہ میں فقید المثال جلسہ عام منعقد کرے گی۔ عوام موجودہ حکومت سے مایوس ہوچکے ہیں۔ عوام کے دکھوں کا مداوا کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے المرکزالاسلامی پشاور سے جاری کئے گئے بیان میں کیا۔ سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ وزیراعظم نے انتخابات سے قبل اسٹیل ملز سمیت دیگر اداروں کی نجکاری نہ کرنے اور ان کو ترقی دینے کے وعدے کئے، سابقہ حکمرانوں پر تنقید کی لیکن اب خود ان اداروں کے خلاف محاذ کھول دیا ہے۔ مزدوروں کو نکالنا ان کا معاشی قتل ہے۔ حکومت مہنگائی کے دور میں مزدوروں پر رحم کرے۔ اسٹیل ملز منافع بخش ادارہ بن سکتا ہے اگر حکومت اسے خصوصی توجہ دے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور 1947 سے متنازعہ چلا آرہا ہے۔ حکومت نے پہلے بھارت کی جانب سے کشمیر کو اپنا حصہ بنانے پر مجرمانہ خاموشی اختیار کی اور اب او آئی سی اجلاس کے ایجنڈے سے کشمیر کا غائب ہونا ثابت کرتا ہے کہ حکمرانوں نے کشمیر کا سودا کرلیا ہے۔ اگر کشمیر او آئی سی کے ایجنڈے کا حصہ نہیں تو وزارت خارجہ وہاں کیا کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے خلاف ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ حکومت کو گھر بھجوا کر دم لیں گے۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.