Live Updates

منفی سیاست کرنے والے ہوش کے ناخن لیں، حکومت کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرائے گی‘عثمان بزدار

ایس او پیز کی خلاف ورزی پر قانون حرکت میں آئے گا، موجودہ حالات میں اپوزیشن جماعتوں کا رویہ مایوس کن ہے پی ڈی ایم جلسوں کے ذریعے عوام کی زندگیوں سے کھیل رہی ہے، حکومت ہراقدام عوام کے تحفظ کے لئے اٹھا رہی ہے

ہفتہ 28 نومبر 2020 19:29

منفی سیاست کرنے والے ہوش کے ناخن لیں، حکومت کورونا ایس او پیز پر سختی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہاہے کہ عوام کے تعاون سے کوروناکی حالیہ وباء پربھی قابو پائیں گے -ماضی کے حکمرانوں نے شعبہ صحت کو یکسر نظر انداز کیااور سابق ادوار میں صحت کے شعبے کو کبھی ترجیح نہیں دی گئی- وزیر اعلی عثمان بزدار نے ایک بیان میں کہا کہ موجودہ حالات میں اپوزیشن جماعتوں کا رویہ مایوس کن ہے اور اپوزیشن ٹولہ محض اپنی سیاست چمکانے کے لئے خالی بیان بازی کر رہا ہی- دکھی انسانیت کی خدمت محض بیانوں سے نہیں ہوتی بلکہ مشکل وقت میں عوام کے ساتھ کھڑا ہونا پڑتا ہی- تحریک انصاف کی حکومت آزمائش کی گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہی- انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کورونا کنٹرول کیلئے اقدامات کر رہی ہے اورپی ڈی ایم جلسوں کے ذریعے عوام کی زندگیوں سے کھیل رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت ہراقدام عوام کے تحفظ کے لئے اٹھا رہی ہے - منفی سیاست کرنے والے ہوش کے ناخن لیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرائے گی۔ایس او پیز کی خلاف ورزی پر قانون حرکت میں آئے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات