پاکستان میں کورونا وائرس ویکسین اگلے سال پہلی سہ ماہی میں ملے گی،فیصل سلطان

کورونا ویکسین کے حصول کے لیے ڈیڑھ سو ملین ڈالر مختص کیئے گئے ہیں جس کی جلد منظوری لینے جائیں گے، میڈیا سے گفتگو

اتوار 29 نومبر 2020 20:15

پاکستان میں کورونا وائرس ویکسین اگلے سال پہلی سہ ماہی میں ملے گی،فیصل ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2020ء) وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ 2021ء کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی ویکسین دستیاب ہوگی ،کورونا ویکسین کے حصول کے لیے ڈیڑھ سو ملین ڈالر مختص کیئے گئے ہیں جس کی جلد منظوری لینے جائیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کورونا ویکسین کے لیے فواد چوہدری کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے، پہلے مرحلے میں ویکسین فرنٹ لائن ورکرز کو دی جائے گی۔

پشاور میں پولیو مہم کے حوالے سے وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پولیو مہم کورونا ایس او پیز کے تحت چلائی جائے گی جبکہ کورونا وائرس کی مثبت شرح فی الوقت 7 فیصد ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ مختلف بیماریوں کا شکار 55 سال سے زائد عمر کے افراد کورونا وائرس کا نشانہ بنتے ہیں، تبدیلی سے وائرس کی طاقت میں اضافہ یا کمی یہ الگ تفصیل ہے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر اس وجہ سے ا?ئی کہ احتیاطی تدابیر کو نظر انداز کیا گیا جبکہ جلسے جلوس کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ بن رہے ہیں لہٰذا سب کو خیال رکھنا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ ہم این 95 ماسک اور وینٹی لیٹر سمیت دیگر کی تیاریوں کی جانب بڑھ رہے ہیں جبکہ سیاسی قائدین کے کورونا میں مبتلا ہونے پر ان کی صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں۔