ھ*کراچی پولیس نے کینسر کے مرض میں مبتلا بچے کی پولیس افسر بننے کی خواہش کو پورا کردیا
اتوار 29 نومبر 2020 21:45
(جاری ہے)
کراچی پولیس ترجمان کے مطابق کراچی پولیس نے میک آ وش فاونڈیشن (Make A Wish Foundation) کی جانب سے کینسر کے مریض بچے کی خواہش کو عملی جامہ پہنایا، کینسر کے مرض میں مبتلا 14 سالہ محمد حسنین نے پولیس افسر بننے کی خواہش کا اظہار کیا تھا،ایڈیشنل آئی جی کراچی پولیس نے ننھے حسنین کی خواہش کو پورا کرتے ہوئے اسسٹنٹ سپریٹنڈنٹ آف پولیس کا رینک لگایا،اے ایس پی حسنین نے اسٹریٹ کرائم کی واردات کو بھی ناکام بنایا اور دو ملزمان کو گرفتار کیا،کراچی پولیس چیف نے کینسر جیسے موذی مرض سے لڑنے والے بہادر محمد حسنین کو تعریفی سند اور کیش انعام سے نوازا،ایڈیشنل آئی جی کراچی نے اے ایس پی محمد حسنین کو پولیس محکمے میں خوش آمدید کہا اور اعزازی شیلڈ بھی پیش کی،محمد حسنین کی خواہش کو پایا تکمیل تک پہنچانے کیلئے ڈی آئی جی ایڈمن امین یوسفزئی، ڈی آئی جی سکیورٹی ڈویڑن مقصود میمن، ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہر، ڈی آئی جی ساوتھ جاوید اکبر ریاض اور ڈی آئی جی ایسٹ نعمان صدیقی کراچی پولیس آفس میں موجود رہے،ایڈیشنل آئی جی کراچی نے میک آ وش فاونڈیشن کے منتظمین کیجانب سے ننھے حسنین کی پولیس افسر بننے کی خواہش کی تکمیل کیلئے کی جانے والی کوششوں کو سراہا اور انکا شکریہ ادا کیا، کراچی پولیس مستقبل کے معماروں کے جذبے کو سراہتی ہے اور انکے محفوظ مستقبل کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہی
مزید قومی خبریں
-
موبائل فون پر پی ٹی اے ٹیکس ختم کرنے کی تجویز زیرغور ہے، طارق فضل چوہدری
-
عدالت کی جانب سے سزا یافتہ بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی اس وقت جوڈیشل کسٹڈی میں ہیں، رانا ثناء اللہ
-
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 23 ملین ڈالر اضافے کے ساتھ 21.29 ارب ڈالر ہو گئے، سٹیٹ بینک
-
گزشتہ دو سال میں ادویات کی قیمتوں میں 100 فیصد تک اضافے کا انکشاف
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر ہر ہفتے بڑھ رہے ہیں، بیرونی قرضہ 100ارب ڈالر پر برقرار ہے،گورنر اسٹیٹ بینک
-
پاک فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، ترجمان پاک فوج
-
ْمعرکہ حق میں جو دنیا نے دیکھا وہ ہماری مجموعی پاور پوٹینشل کا 10، 15 فیصد ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
-
عظمت خان بگٹی نے وطن، امن اور اپنی سرزمین کے دفاع کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے بہادری، وفاداری اور قربانی کی عظیم مثال قائم کی ہے۔ وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی
-
وزیراعلی بلوچستان میرسرفراز بگٹی کا بیکڑ میں میرغلام قادر بگٹی میموریل اسپتال کا دورہ ، مختلف شعبوں، وارڈز اور طبی سہولیات کا معائنہ کیا
-
وفاقی وزیرِ پٹرولیم علی پرویزملک سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
-
صوبائی وزیرملک فیصل ایوب کھوکھرکی شہید کیپٹن محمد زوہیب الدین کی قبرپر حاضری
-
گورنرپنجاب نے ٹریفک قوانین کے جرمانوں میں کمی ،سزائیں ختم کرنے کے بل پر دستخط کر دیئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.