پیپلز پارٹی ملک میں جمہوریت کیلئے جدوجہد کی معمار ہے، بلاول بھٹو زر داری
پی پی پی عوام کی مرضی کے آئین و پارلیمان کی بالادستی کے لیئے اپنا کردار ادا کر رہی ہے، چیئر مین پیپلز پارٹی
پیر 30 نومبر 2020 14:33
(جاری ہے)
بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ میں شہید بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے بطور جانشین ان کے مشن کو آگے بڑھانے کا ذمہ دار ہوں،یہ مشن پارٹی رہنماؤں، کارکنوں اور حامیوں کے ساتھ مل کر اور پورے عزم و استقلال کے ساتھ آگے بڑھائیں گے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ یوم تاسیس کے عظیم الشان جلسہ عام سے پہلے ہی جیالوں کے خلاف دہونس دھمکیاں، گرفتاریاں اور تشدد کیا گیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ان کارروائیوں نے ثابت کردیا کہ سلیکٹڈ حکومت در حقیقت آمریت کا ایک جیتا جاگتا نمونہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی نے پانچ دہائیوں سے آمروں کے خلاف جنگ لڑی ہے،پارٹی اپنے اس سفر کے دوران عوام کی غیر متزلزل حمایت سے آمروں کو شکست سے ہمکنار کرتی رہی ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ اب سلیکٹڈ کی باری ہے کہ وہ شکست کا مزہ چکھیں اور اپنے پیش روًں کی طرح ہمیشہ کے لئے سیاسی قبرستان میں دفن ہوں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے آج ملتان میں یوم تاسیس کے جلسہ عام میں پی ڈی ایم کی پوری قیادت کو مدعو کیا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ آج ہر جمہوریت پسند کارکن سلیکٹڈ حکومت کے ہتھکنڈوں، تشدد اور گرفتاریوں کے باوجود پنڈال میں پہنچے گا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آصفہ بھٹو زرداری ملتان کے عظیم الشان جلسہ عام میں میری نمائندگی اور پی ڈی ایم قیادت کا استقبال کررہی ہیں ۔انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی اپنی سابقہ قیادت کی جدوجہد کو عزم و ولولے کے ساتھ جاری رکھے گی۔انہوںنے کہاکہ ملک کی پسی ہوئی عوام کے لئے قربانیاں دینا وہ سبق ہے جو ہم نے اپنی بہادر قیادت سے سیکھا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ہماری وہ قیادت جس نے اپنی جانوں کے نذرانہ تو پیش کردیئے لیکن اپنے مشن پر سمجھوتہ نہیں کیا۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.