
نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا پہلا گھر اسلام آباد میں تعمیر
جدید ٹیکنالوجی سے یہ گھر سات دن میں تعمیر کیا جا سکتا ہے۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر عامر ضیاء
سمیرا فقیرحسین
پیر 30 نومبر 2020
14:19

(جاری ہے)
ساڑھے تین مرلے کے گھر کی تکمیل پر صرف تیس لاکھ روپے لاگت آئے گی۔ رپورٹس کے مطابق فیبریکیٹڈ میٹیریل سے سات دنوں میں ایک گھر تعمیر ہو گا۔
اس حوالے سے پراجیکٹ ڈائریکٹر عامر ضیاء نے بتایا کہ ایک کورین کمپنی گذشتہ دس سال سے ایک ٹیکنالوجی پر کام کر رہی تھی، کورین کمپنی نے اب تک 1.2 بلین ڈالر اس پراجیکٹ پر سرمایہ کاری کی۔ انہوں نے بتایا کہ ان گھروں کا اسٹرکچر بنیاد طور پر گیلونائز اسٹیل ہے جبکہ گھروں کے اندر ماحول دوست میٹیریل کا استعمال کیا گیا ہے۔ ہم اس کو آسانی سے گرین پراجیکٹ کہہ سکتے ہیں۔ اس میٹیریل سے بڑے گھر بھی بنائے جا سکتے ہیں، ہماری خواہش ہے کہ اس ٹیکنالوجی سے مقامی صنعت فروغ پائے۔ مقامی سطح پر لوگوں کو روزگار بھی ملے۔ عامر ضیاء نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے اس کے میٹیریل کی ہم کم ازکم پچاس سال کی گارنٹی دیتے ہیں لیک یہ اُس سے زیادہ چلے گا اور چونکہ یہ سارا اسٹیل اسٹرکچر ہے تو اس میں نہ دیمک کا ڈر ہے نہ آگ کا۔ انہوں نے بتایا کہ اس ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے ایک پلانٹ سے ایک سال کے اندر اٹھارہ ہزار گھر بنائے جا سکتے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس ٹیکنالوجی سے کم از کم سات اور زیادہ سے زیادہ دس دن میں ایک گھر تعمیر کیا جا سکتا ہے ۔ اسلام آباد میں تعمیر کیے گئے پہلے گھر کے اندرونی مناظر آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:مزید اہم خبریں
-
سعودی عرب نے پاکستان سمیت 14 ممالک ملٹی پل انٹری ویزا سہولت معطل کر دی
-
سنگاپور میں مسلمانوں کو قتل کرنے کا خواہش مند انتہا پسند نوجوان گرفتار
-
بانی پی ٹی آئی کے آرمی چیف کولکھے خط کا جواب آئے گا یا نہیں کچھ نہیں کہہ سکتا
-
پاکستان میں افغان مہاجرین کی زندگی: کریک ڈاؤن، بے یقینی اور مشکلات
-
فرانس میں عالمی اے آئی سمٹ، مواقع اور خطرات کا جائزہ
-
رمضان سے قبل چینی کی قیمت میں 20 فیصد سے زائد اضافہ ہو گیا
-
جنوری میں ترسیلات زر میں کمی
-
سونے کی قیمت میں 4 ہزار روپے کا اضافہ، نئی قیمت 3 لاکھ 3 ہزار کی بلند سطح پر پہنچ گئی
-
ججوں کے تحفظات پر مبنی خطوط نے جوڈیشل کمیشن اجلاس کو متنازع بنا دیا ہے
-
مہنگائی میں کمی سے عوام کو سکھ کا کچھ سانس آیا ہے
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا تجاوزات کے خاتمے کی مہم کی زد میں آنیوالے افراد کی بحالی کا بڑا فیصلہ
-
بنگلہ دیش میں بدامنی کی تازہ لہر، سینکڑوں افراد گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.