بلوچستان لیبر فیڈریشن کے رہنما عابد بٹ کے بھتیجے ساجد جاوید گیس سے دم گھٹنے سے انتقال کرگئے

پیر 30 نومبر 2020 16:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2020ء) بلوچستان لیبر فیڈریشن کے رہنما عابد بٹ کے بھتیجے ساجد جاوید گیس سے دم گھٹنے سے انتقال کرگئے۔

(جاری ہے)

روزنامہ مشرق کوئٹہ کے سینئر سب ایڈیٹر عابد بٹ سینئر فوٹو گرافر ارشد بٹ کے بھتیجے پاک ترک سکول والے ساجد جاوید گزشتہ رات گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے وہ مرحوم جاوید اقبال (عرف ڈیڈی )کے صاحبزادے زاہد جاوید، فارما سوٹیکل کمپنی (فرم ایو) کے منیجر شاہد جاوید کے چھوٹے بھائی (ن) لیگ بلوچستان کے صوبائی رہنماآصف سلامت ایڈووکیٹ کے کزن تھے۔

مرحوم ساجد جاوید کی تدفین یکم دسمبر بروز منگل صبح دس بجے درزی قبرستان( کاسی ) میں ہوگی اور فاتحہ خوانی اسماعیل کالونی مدرسہ نیلا گنبد والی گلی میں انکی رہائش گاہ میں اداکی جائے گی۔