�سمبر کوفیڈریشن الیکشن میں بزنس مین پینل عبرتناک شکست سے دوچار ہوگا،یونائٹیڈ بزنس گروپ

بزنس کمیونٹی مشکلات میں گھری رہی لیکن فیڈریشن میںبرسراقتدار گروپ کی قیادت خواب خرگوش کے مزے لیتی رہی،ایس ایم منیر یو بی جی نو جوان تاجروں کیلئے ایک انسٹی ٹیوٹ ہے،گلزارفیروز،مظہرناصر،اختیاربیگ،عبدالسمیع خان،طارق حلیم،ممتازاحمد،احمدچنائے

پیر 30 نومبر 2020 16:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2020ء) یونائٹیڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ اور سابق صدر ایف پی سی سی آئی ایس ایم منیر،مرکزی ترجمان گلزارفیروز،ایف پی سی سی آئی کے سابق سینئرنائب صدرمظہرعلی ناصر، اختیاربیگ،عبدالسمیع خان،سابق نائب صدورطارق حلیم،ممتازاحمد،اکرام راجپوت،نوراحمدخان،یو بی جی رہنمائوں احمدچنائے،رضوانہ شاہد،ناہیدمسعودا ورشاہین الیاس سروانہ نے اپنے مشترکہ بیان میںبزنس مین پینل کیلئے ایف پی سی سی آئی الیکشن میں اب ووٹ خریداری ناممکن بنا دی گئی ہے اور30دسمبر کو ہونے والے انتخابات میں یو بی جی کے مقابلے میں بزنس مین پینل عبرتناک شکست سے دوچار ہوگا ۔

یو بی جی رہنمائوں نے کہا کہ ملک کی بزنس کمیونٹی مشکلات میں گھری ہوئی ہے لیکن فیڈریشن میں موجودبرسراقتدار بزنس مین پینل کی قیادت خواب خرگوش کے مزے لیتی رہی ، مگر یونائٹیڈ بزنس گروپ کے نامزد کردہ امیدوار30دسمبر2020کو ہونے والے فیڈریشن الیکشن میں کامیاب ہوکر فیڈریشن کا وقاربحال کریں گے۔

(جاری ہے)

یونائٹیڈ بزنس گروپ کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بزنس کمیونٹی فیڈریشن کے موجودہ صدر کوبخوبی پہچان چکی ہے کہ وہ صرف اپنی ہی خدمت کرنے کیلئے فیڈریشن کے صدر بنے اور ملک کی بزنس کمیونٹی مشکلات میں گھری رہی ،صرف بیانات کے ذریعہ بزنس مین پینل کی قیادت کی کاروباری برادری کو اپنی مصنوعی کارکردگی دکھا کر گمراہ کرنے کی کوششیں ناکام ہوچکی ہیں اور ایف پی سی سی آئی الیکشن میں ایک بار پھر بزنس مین پینل کا صفایا ہونے جارہا ہے۔

ایس ایم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے، ہمیں ملک کو سماجی اوراقتصادی لحاظ سے مستحکم بنانے کے لئے بھرپورکوششیں کرناہوں گی ، ملک میں ایک مستحکم معاشرے کا قیام بھی ضروری ہے جہاں کے نوجوان اپنی صلاحیتوں کے مطابق ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں ،وزیراعظم عمران خان ملکی معیشت مضبوط بنانے کی انتھک جدوجہد کررہے ہیں،پاکستان کی بزنس کمیونٹی بھی یونائٹیڈ بزنس کمیونٹی کے بینرتلے ملکی معیشت کو استحکام دینے کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کررہی ہے تاہم ضرورت اس بات کی ہے کہ حکومت کاروبار کی راہ میں حائل رکاوٹوں کا خاتمہ کرے ۔

انہوںنے کہا کہ نوجوان بزنس مین اپنی محنت اور لگن سے بزنس کمیونٹی کے اس نمائندہ ادارے میں اہم ترین ذمہ داریاں نبھانے کیلئے اپنے آپ کو تیار کریں،یو بی جی نو جوان تاجروں کیلئے ایک انسٹی ٹیوٹ ہے جہاں سے تربیت حاصل کرکے فیڈریشن چیمبر آف کامرس میں یو بی جی کے پلیٹ فارم سے منتخب ہونے والا ہرعہدیدار اس ادارے کی تعمیروترقی اورملکی معاشی استحکام کیلئے اپنی صلاحیتیوں کا استعمال کرسکتاہے ۔