وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے صوبائی وزیر کالونیز و جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان کی ملاقات
حکومت نے تمام رکاوٹیں ہٹا کر جلسے کی اجازت دی لیکن اپوزیشن کی ساری جماعتیں چند ہزار لوگ جمع کر سکیں‘عثمان بزدار پی ڈی ایم راہزنوں کا ٹولہ ہے، انہیں عوامی مسائل سے کوئی سروکار نہیں،ملتان کا شو ناکام رہا جو پی ڈی ایم کیلئے نوشتہ دیوار ہے پی ڈی ایم والے کرپشن زدہ تھالی کے چٹے بٹے ہیں، مایوس لوگوں کا اجتماع بھی مایوس کن رہا‘ فیاض الحسن چوہان
پیر 30 نومبر 2020 23:41
(جاری ہے)
ملتان کا شو بری طرح ناکام رہا اور یہ پی ڈی ایم کیلئے نوشتہ دیوار ہے اور اب انہیں جلسوں سے توبہ کر لینی چاہیئے۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ جنوبی پنجاب کو تحریک انصاف کی حکومت نے نئی شناخت دی ہے اور تاریخ میں پہلی بار جنوبی پنجاب کے عوام کیلئے علیحدہ سیکرٹریٹ قائم کیا گیا ہے اور جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام سے لوگو ںکے مسائل مقامی سطح پر حل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے عاقبت نااندیش عناصر پاکستان کے عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے۔اپوزیشن سن لے کہ حکومت کھوکھلے نعروں سے جانے والی نہیں، مدت پوری کریں گے۔ صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اپوزیشن کورونا پھیلانے کے بجائے صبر سے نئے جنرل الیکشن کا انتظار کرے اور آج ایک بار پھر ثابت ہو گیا کہ ملتان پی ٹی آئی کا گڑھ ہے اور اپوزیشن کو مایوسی ہوئی۔ملتان کے لوگوں نے پی ڈی ایم کو آئینہ دکھا دیا ۔ مایوس لوگوں کا اجتماع بھی مایوس کن رہا۔ ملتان کے گھنٹہ گھر چوک میں پی ڈی ایم کی اوقات سامنے آ گئی۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم والے کرپشن زدہ تھالی کے چٹے بٹے ہیں۔ پی ڈی ایم فرسٹریشن کا شکار ہے اور یہ عوام کی خدمت کیلئے نہیں بلکہ پیسہ بنانے کیلئے پھر سے اقتدار چاہتے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
متحدہ عرب امارات میں 3 ماہ قبل لاپتا پاکستانی لڑکا مردہ حالت میں پایا گیا
-
غزہ کی جنگ: ترکی نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات معطل کر دیے
-
صحافت جمہوریت ، احتساب اور متنوع آوازوں کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، چیئرمین سینیٹ کا پیغام
-
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستانی مندوب کی مسلمانوں، عیسائیوں اور کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم کی مذمت ، جبر کے خاتمے پر زور
-
پی آئی اے حکام کی آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر صحافی برادری کو مبارکباد
-
امریکا نے نئے آئی ایم ایف بیل آٹ کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کردی
-
مغربی بنگال کے گورنر پر جنسی ہراسانی کا الزام، ایک نیا سیاسی تنازعہ
-
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا چین کے نیوی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل سے ملاقات ، دوطرفہ بحری تعاون پر گفتگو
-
لاہور پولیس پر حملوں میں ملوث ملزم کی گرفتاری، ابتدائی تفتیش میں اہم انکشافات
-
سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے کوئی نا کوئی طریقہ کار ہونا چاہیے،عطاءتارڑ
-
پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کا کیس سماعت کیلئے مقرر
-
نیب نے بہت سارے لوگوں کی زندگیاں تباہ کیں اس کا جوابدہ کون ہوگا،شاہد خاقان عباسی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.