پاک ایران بارڈر سمیت ضلع گوادرکے اہم ٹرانزٹ پوائنٹ پر انسداد پولیومہم کا آغاز

پیر 30 نومبر 2020 23:43

گوادر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2020ء) پاک ایران بارڈر سمیت ضلع گوادرکے اہم ٹرانزٹ پوائنٹ پر کورونا ایس اوپیز کے تحت پولیو کی قومی مہم کا ضلعی محکمہ صحت کی جانب سے آغاز کردیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر گوادر میجر ریٹائرڈ عبدالکبیرنے آج یہاں?نڈی ایچ کیو میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلا کر پولیو مہم کا افتتاح کردیا افتتاحی تقریب میں ڈی ایچ او ڈاکٹر غلام فاروق ہوت، ایم ایس سول ہسپتال گوادر ڈاکٹر عبدالطیف دشتی، ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفئیر افسر سرتاج گچکی،ڈبلیو ایچ او کے پولیو ایریڈکشن افسران اور دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے، ڈی ایچ او ڈاکٹر غلام فاروق ہوت نے پولیو انتظامات کے حوالے سیڈی سی گوادر کو بریفنگ میں بتایا کہ ضلع گوادر کے ساحلی علاقوں پسنی جیوانی کپر پشکان اورماڑہ اور سرحدی علاقوں گبد کلاتو پاک ایران بارڈر 250 اور دیگر سرحدی ایریا ز میں پولیو ویکسین کے حوالے سے کورونا ایس اوپیز کے تحت انتظامات بھی کئے گئے ہیں انھوں نے بتایا کہ ضلع گوادر کی مجموعی آبادی 212000ہے اور ضلع گوادر میں پولیو ویکسین کے حوالے سے 36040بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ڈی ایچ او نے بتایا کہ بیس یونین کونسلوں میں 23 سپروائزر اور گھر گھر پولیو ویکسین پلانے والی 154ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ضلعی افسر محکمہ صحت نے بتایا کہ ضلع گواد رمیں 36 ایریا انچارج بائیس فیکس سینٹر اور 9 ٹرانزٹ پوائنٹس بنائے گئے ہیں پاکستان کوسٹ گارڈ کی خصوصی تعاون کی بدولت ساحلی مقامات میں واقع چیک پوسٹوں پر پولیو ٹیمیں بلاوخوف وخطر خدمات سرانجام دے رہی ہیں ایم ایس ڈاکٹر عبدالطیف دشتی نے ڈی سی کو بتایا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال گوادر میں چوبیس گھنٹے پولیو ویکسین پلانے کی سہولت میسر کی گئی ہے ضلعی انتظا میہ کی خصوصی توجہ ودلچسپی اور کوآرڈینیشن کی بدولت گوادر میں کوئی بھی والدین پولیو ویکسین پلانے کا انکاری نہیں ہے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر غلام فاروق ہوت نے پولیو مہم کے موقع پر بتایا کہ ضلع گوادر میں پولیو مہم کے دوران خدمات سرانجام دینے والی ٹیموں کی کارکردگی پر نظر رکھنے کیلئے ڈبلیو ایچ او کی جانب سے مانیٹرز رکھنے کے علاوہ ضلعی انتظامیہ کے زیر نگرانی پولیو ایوننگ میٹنگ کا انعقاد بھی باقاعدگی سے کیا جاتاہے۔