گزشتہ دس سال کے دوران سٹیل کی عالمی پیداوار میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے،حسین آغا

منگل 1 دسمبر 2020 11:21

گزشتہ دس سال کے دوران سٹیل کی عالمی پیداوار میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے،حسین ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2020ء) : گزشتہ دس سال کے دوران سٹیل کی عالمی پیداوار میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ سٹیل (لوہی) کی عالمی پیداوار کا حجم 1.869 ارب ٹن سالانہ تک پہنچ چکا ہے۔ آغا سٹیل انڈسٹریز کے سی ای او حسین آغا نے کہا ہے کہ تعمیرات کے شعبہ کے لئے وزیر اعظم عمران خان کے خصوصی پیکج سے قومی سٹیل انڈسٹری کی ترقی اور فروغ میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دس سال میں لوہے کی بین الاقوامی پیداوار میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے اور سالانہ پیداوار 1.869 ارب ٹن تک بڑھ چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سٹیل کی سالانہ طلب 7.1 ملین ٹن اور دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلہ میں پاکستان میں سٹیل کی فی کس کھپت صرف 33 کلو گرام ہے جو انتہائی کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر سٹیل کی فی کس اوسط کھپت 214 کلوگرام ہے جبکہ چین میں یہ اوسط300 کلوگرام اور امریکا میں 500 کلوگرام ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سرکاری شعبہ کیترقیاتی منصوبوں سے سٹیل کی کھپت بڑھی ہے اور پاکستان سٹیل کی مقامی ضروریات پوری کرنے کے لئے درآمدات پر انحصار کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے تعمیراتی انڈسٹری کے خصوصی پیکج سے نہ صرف تعمیرات کی صنعت پھلے پھولے گی بلکہ اس سے جڑی ہوئی دیگر ذیلی صنعتوں کی ترقی بھی ہو گی جن میں سٹیل انڈسٹڑی بھی شامل ہے ۔انہوں نے کہا کہ سٹیل کی مقامی پیداوار کے فروغ سے درآمدات میں کمی لا کر قیمتی زرمبادلہ بچایا جا سکتا ہے۔ آغا سٹیل انڈسٹریز نے اپنی پیداوار میں اضافہ کے لئے 7 ارب روپے مالیت کا توسیعی پراجیکٹ شروع کیا ہے۔