فیصل آباد کے تھانہ مرید والا کی پولیس نے 3 ڈاکو وں کوگرفتار کر لیا، شہریوں سے چھینی گئی نقدی و دیگر سامان بر آمد

منگل دسمبر 13:38

فیصل آباد  کے  تھانہ مرید والا  کی پولیس نے 3 ڈاکو وں کوگرفتار کر لیا، ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2020ء) فیصل آباد  کے  تھانہ مرید والا  کی پولیس نے ڈکیتی وراہزنی کی وارداتوں میں مطلوب3 ڈاکو ؤں اشفاق، منیر،عثمان کوگرفتارکرکے ان کے قبضہ سے شہریوں سے چھینی گئی نقدی و دیگر سامان مالیتی 1 لاکھ 40 ہزار روپے برآمد کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان نے بتایا کہ ملزمان فیصل آباد پولیس کو ڈکیتی، راہزنی و چوری کی کئی وارداتوں میں مطلوب تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف دستیاب کریمنل ریکارڈ کے تحت مزید تفتیش جاری ہے۔