احتساب کے علاوہ حکومت ہر ایشوز پر اپوزیشن کیساتھ بات چیت کیلئے تیارہے ‘ گورنر پنجاب

پی ڈی ایم جلسوں پر نظر ثانی کرلے تو اچھا ہوگا تاکہ ملک کو کورونا کے حوالے سے امر یکہ جیسے حالات سے بچایا جاسکے شہبا زشر یف سے ٹیلی فونک رابطے میں صرف والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ،کوئی سیاسی بات چیت نہیں کی ‘ چوہدری سرور

منگل 1 دسمبر 2020 17:30

احتساب کے علاوہ حکومت ہر ایشوز پر اپوزیشن کیساتھ بات چیت کیلئے تیارہے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2020ء) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہاہے کہ احتساب کے علاوہ حکومت ہر ایشوز پر اپوزیشن کیساتھ بات چیت کیلئے تیارہے ،اپوزیشن کے جلسوں کے معاملے پرشاہ محمود قر یشی اور فواد چوہدری کا مؤقف تحر یک انصاف میں جمہوریت اور سب کو اپنی بات کر نے کا حق ہونے کا ثبوت ہے ،پی ڈی ایم جلسوں پر نظر ثانی کرلے تو اچھا ہوگا تاکہ ملک کو کورونا کے حوالے سے امر یکہ جیسے حالات سے بچایا جاسکے ،(ن) لیگ کے صدر شہبا زشر یف سے ٹیلی فونک رابطے میں صرف انکی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے اورکسی قسم کی کوئی سیاسی بات چیت نہیں کی گئی۔

وہ گور نر ہائوس میں پولیو مہم کے حوالے سے منعقدہ تقر یب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرصوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد ،صوبائی مشیراطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور سیکرٹری ہیلتھ کیپٹن (ر) عثمان سمیت دیگر بھی موجود تھے جبکہ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے بچوں کو قطرے پلا کر پالیومہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔

میڈیا کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ کر پشن کے خاتمے اورشفاف احتساب پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا اس کے علاوہ حکومت ہر ایشوز پر اپوزیشن کے ساتھ بات چیت اور مذاکرات کر نے کو تیار ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ جمہوریت میں مذاکرات کے دوروازے بند نہیں ہوتے لیکن اگر اپوزیشن یہ بات کر ناچاہتی ہے کہ احتساب کا عمل ختم کر دیا جائے تو ایسا کسی صورت ممکن نہیں ہوگا۔

ایک اور سوال کے جواب میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ (ن) لیگ کے صدر شہبا زشر یف سے ٹیلی فونک رابطے میں ان سے صرف انکی والدہ کے انتقال پر اظہارتعزیت کیا ہے اسکے علاوہ کسی قسم کی کوئی سیاسی بات چیت نہیں ہوئی۔ اُنہوں نے کہا کہ کورونامیں ہر گزرتے دن کیساتھ آنیوالی شدت کی وجہ سے مًیں (ن) لیگ سمیت تمام اپوزیشن جماعتوںسے کہنا چاہتاہوں کہ زندہ لوگ ہی سیاست کرتے ہیں اس لیے سب سے پہلے لوگوں کی زندگیوں کا سوچنا چاہیے اگر زندہ رہیں گے تو پھر جب تک مر ضی سیاست کر یں مگر موجودہ حالات سیاست کرنے کے نہیں بلکہ کورونا کیخلاف جنگ لڑ نے کے ہیں۔

چوہدری محمدسرور نے وفاقی وزراء شاہ محمود قر یشی اور فواد چوہدری کے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ تحر یک انصاف میں مکمل جمہوریت ہے اور پارٹی کے ہر فرد کو حق ہے کہ وہ اپوزیشن کے جلسوں سمیت ہر معاملے پر اپنی رائے دے سکتا ہے باقی سیاسی جماعتوں کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے اندر جمہوریت لیکر آئے اور سب کو بولنے دیں۔ اُنہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کی حکومت سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتی اور کسی کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بنایا جارہا۔

تقریب سے خطاب کے دوران گور نر پنجاب چوہدری سرور نے کہا کہ پولیو کیخلاف پنجاب حکومت کی انسداد پولیو مہم بہت اہم ہے ،مًیں وزراء،اراکین پار لیمنٹ اور این جی اوز سے بھی کہنا چاہتاہوں کہ وہ پولیو کیخلاف اس مہم کا حصہ ضرور بنے تاکہ ہم پاکستان کو پولیو فری ملک بنانے میں کامیاب ہوں۔ اُنہوں نے کہا کہ الحمد اللہ جیسے ہم نے کورونا کے خلاف پہلے مر حلے میں کامیابی حاصل کی ہے اب اگرکورونا کی دوسری لہر میں بھی اسی ذمہ داری کا مظاہر ہ کر یں گے تو یقینی طور پر ہم ایک بار پھر کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوجائیں گے ۔

اُنہوں نے کہا کہ میںکورونا کیخلاف وفاقی اور صوبائی محکمہ صحت اور خصوصا ڈاکٹر یاسمین راشد کے اقدامات کو بھی سراہتاہوں۔ تقر یب سے خطاب کے دوران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پولیو کیخلاف مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہم اراکین پار لیمنٹ سمیت تمام طبقات کو ساتھ لیکر چل رہے ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ جب ہم سب ملکر کام کر یں گے تو انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب ہم پنجاب کو پولیو سے پاک کر نے میں مکمل طور پر کامیاب ہوجائیں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ مًیں گورنر پنجاب کی بھی شکر گزار ہوں کہ جنہوں نے پولیو کے خاتمے کے حوالے سے آج گور نر ہائوس میں یہ تقر یب منعقد کی ہے۔ صوبائی مشیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں پولیو کیخلاف پنجاب میں شروع کی جانیوالی 5روز مہم کے دوران ہم2کروڑ بچوں کو پولیو کے قطر ے پلائیں گے اور انسداد پولیو کی ٹیموں کو بھی خراج تحسین پیش کر تی ہوں جو کورونا کی وجہ سے مشکل تر ین حالات میں بھی اپنا کام کر رہی ہیں۔